- بینظیر کی شہادت پر بھی الیکشن ملتوی ہوئے تھے، گورنر کے پی
- الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت سیلاب متاثرین سمیت مستحقین میں ونٹرپیکیج تقسیم
- ملک بھر میں قائم حراستی مراکز کی فہرست طلب
- پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی پر دہشت گردی کامقدمہ درج
- پاکستان کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ایک اور منصوبہ ناکام
- افتخار چوہدری کے اعتراض پرعمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کا بینچ تبدیل
- حازم بنگوار، فیشن اور منافقانہ معاشرتی رویہ
- پاکستان کو طالبان کے خطرے کیخلاف دفاع کا حق حاصل ہے، امریکا
- برطانیہ میں خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے والا ملزم اسلام آباد سے گرفتار
- پی ایس ایل ٹکٹس کی فروخت شروع
- اپنے باغ کا خوبصورت پھول شاہین کے نکاح میں دیدیا، دونوں کو مبارکباد، شاہد آفریدی
- پی ٹی آئی کا حکومت کی دعوت پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر غور
- شیخ رشید کا اسلام آباد سے کراچی منتقلی روکنے کیلیے عدالت سے رجوع
- امریکا میں چینی غبارے کی پرواز، وزیر خارجہ کا دورہ چین ملتوی
- گستاخانہ مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا پاکستان میں بلاک
- کراچی؛ خاتون کے ساتھ اوباش نوجوانوں کی سرعام بدتمیزی، حملے کی کوشش
- کراچی میں 2 ماہ میں سرکاری تیل چوری کی تیسری لائن پکڑی گئی
- چین کی نیوکلئیر انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
- پیٹرول مزید 30 روپے لیٹر مہنگا ہونے کا امکان
- اعظم خان یو اے ای کے گولڈن ویزا ہولڈر بن گئے
سعودی عرب نے ڈیڑھ ارب ڈالر تحفے میں دیئے، وزیراعلی شہباز شریف

سعودی عرب نے تحفے میں دی گئی امداد پر ہم سے کوئی تقاضہ نہیں کیا، شہبازشریف فوٹو؛ایکسپریس نیوز
چنیوٹ: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو ڈیڑہ ارب ڈالر تحفے میں دیئے اور اس کے بدلے ہم سے کسی قسم کا تقاضہ نہیں کیا گیا۔
چنیوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ 2008 میں جب ہم سعودی عرب سے واپس آئے تو پنجاب کے عوام نے آنکھں بند کرکے نواز شریف کو ووٹ دیئے، پنجاب میں حکومت بنائی تو چنیوٹ میں رجوعہ منصوبے پر کرپشن کا کیس سامنے آیا کہ پرویز مشرف اور چوہدری پرویز الہی نے مل کر امریکا میں ایک گمنام پاکستانی کمپنی کو بغیر کسی ٹینڈر کے یہ منصوبہ دے دیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ رجوعہ میں لوہے کا بڑا ذخیرہ موجود ہے جسے ایک ماہ میں تلاش کریں گے، مجھے امید ہے رجوعہ میں لوہے کے علاوہ گیس اور پیٹرولیم کے بھی اربوں ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جس سے پاکستان اتنی ترقی کرے گا کہ اسے کسی دوسرے ملک سے قرضہ مانگنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے چینی کمپنی سے گزارش کی ہے کہ منصوبے کی تکمیل کے لئے 18 ماہ کا جو معاہدہ کیا گیا ہے ہوسکے تو اس منصوبے کو 10 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے۔
اس سے قبل جب وزیر اعلی پنجاب چنیوٹ کے ہاکی گراؤنڈ میں بنائے گئے جلسہ گاہ پنچے تو اسٹیج پر چڑھتے ہی تیز ہواؤں سے میدان میں لگا ٹینٹ گر گیا جس پر وزیراعلی برہم ہوگئے تاہم اس دوران وہاں موجود منتظمیں نے بانسوں کی مدد سے ٹینٹ کو دوبارہ اوپر کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔