- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کو مسلم لیگ ن کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق شہباز شریف نے اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پر پارٹی کے اہم رہنماؤں اور مرکزی قائدین کا اجلاس 18 دسمبر کو طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسمبلیاں تحلیل ہونے سے بچانے کےلئے معاملات پر غور ہوگا، اسمبلیاں بچانے کےلئے قانونی و آئینی معاملات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی جائے گی، اجلاس میں آئینی و قانونی ماہرین بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آئینی اور قانونی معاملات پر سابق صدر آصف زرداری اور پی ڈی ایم سربراہ سے بھی مشاورت کریں گے۔
مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کا عمران خان کے اسمبلی تحلیل کے اعلان پر یوم تشکر منانے کا اعلان
دوسری جانب عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہبباز شریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں توڑنا کوئی کھیل نہیں ہے کہ جب جی چاہا توڑ دیں، عمران نیازی پچھلے کئی ماہ سے پاکستان کو سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مشن پر ہے، اداروں اور ان کے سربراہان پر جھوٹے الزامات لگا کر اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان بے اختیار تھے تو جنرل (ر) باجوہ کو توسیع کی پیشکش کیوں کی؟ مریم اورنگزیب
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہر چال کا سیاسی، آئینی اور قانونی جواب دیا جائے گا، مسلم لیگ ن عوام کی طاقت پر بھروسہ کرنے والی جماعت ہے۔ ہم الیکشن کے لئےہر دم تیار ہیں لیکن ایک شخص کی انا کی تسکین کے لئے اٹھائے قدم کا بھرپور راستہ روکا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔