- جنوبی وزیرستان دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان شہید
- میاں چنوں، ڈاکوؤں نے سوئمنگ پول پر درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
- شہریار آفریدی اور اہلیہ کی گرفتاری غیرقانونی قرار، رہائی کا حکم
- وزیراعظم کی بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت
- سفید چاول اتنے بھی نقصان دہ نہیں، 8 صحت بخش فوائد
- صاحب اختیارات وسیع پیمانے پر بدعنوانیاں کررہے ہیں، سراج الحق
- دیامیر پانی و بجلی کے شعبہ ایمرجنسی ورکس میں بڑی بے ضابطگیوں کا انکشاف
- کم سن بھائیوں کی ہلاکت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ظاہر نہ ہوسکیں، پولیس
- کراچی سے سعودی عرب آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
- لاہور، دبئی جانے والے مسافر سے 3 جعلی غیرملکی پاسپورٹ برآمد
- کراچی میں عالمی طرز کی فش مارکیٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
- بلوچستان میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق، تین زخمی
- پشاور میں 8 سالہ بچی کو بے دردری سے قتل کرنے والے بہن بھائی سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پنجاب اسمبلی میں ’جعلی بھرتیاں‘؛ پرویز الہی نے درخواست ضمانت دائر کردی
- ملکی معاشی سلامتی کیلیے حکومتی جماعتوں کی کاوشوں کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، وزیراعظم
- کراچی؛ بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہ لینے والا امیدوار میئر کیسے بنے گا
- 9 مئی کے واقعات کی روک تھام کیلیے بین الاقوامی طرز کا پولیس یونٹ بنانے کا فیصلہ
- سندھ میں پولی تھین بیگ کو ری سائیکل کرکے ڈسٹ بن بنانے کا تجربہ کامیاب
- افغانستان کے اسکول میں طالبات کو زہر دیدیا گیا؛60 کی حالت غیر
- ’ٹرسٹ اینڈ سیفٹی‘ شعبے سے وابستہ دو اعلیٰ عہدیداروں نے ٹویٹر کو خیرباد کہہ دیا
ایران؛احتجاجی مظاہروں کی حمایت پر آسکر ایوارڈ یافتہ فلم کی اداکارہ گرفتار

22 سالہ لڑکی مھسا امینی کی ہلاکت کے بعد احتجاجی تحریک چوتھے مہینے میں داخل (فوٹو: ٹوئٹر)
تہران: معروف ایرانی اداکارہ اور حقوق نسواں کی کارکن ترانہ علی دوستی کو احتجاجی تحریک کی حمایت کرنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا گیا۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ترانہ علی کو غلط معلومات اور مواد شائع کرنے اور افراتفری پھیلانے کے لیے حالیہ اقدامات کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے، انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے کئی مرتبہ ایران میں احتجاجی تحریک کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
اداکارہ نے احتجاجی تحریک میں شریک کارکن محسن شکاری کو پھانسی دئیے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ بین الاقوامی ادارے خون کی ہولی کو جو انسانیت کی توہین ہے اسے دیکھ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایران، احتجاج چوتھے مہینے میں داخل ہوگیا
اداکارہ علی دوستی کا شمار نوعمری سے ہی ایرانی سنیما کی نمایاں ترین شخصیات میں ہوتا ہے، انہوں نے سعید روستائی کی فلم “لیلیٰ اینڈ ہر برادرز” میں اداکاری کی جو اس سال کانز فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔
ترانہ علی نے فلم ’’سیلزمین‘‘ میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم کو آسکر ایوارڈ دیا گیا تھا۔
دوسری جانب ایران میں 22 سالہ لڑکی مھسا امینی کی ہلاکت کے بعد احتجاجی تحریک چوتھے مہینے میں داخل ہوچکی ہے جبکہ احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے والوں کو حکومت کی جانب سے پھانسیاں دی جارہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔