- شان مسعود کی دعوتِ ولیمہ، پی سی بی چیئرمین کی بھی شرکت
- پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم اور سیکیورٹی اسٹاف میں تصادم کے بعد حالات کشیدہ
- معیشت پر مناظرہ، پی ٹی آئی نے اسحاق ڈار کا چیلنج قبول کرلیا
- توانائی بحران، خیبرپختونخوا میں بازار ساڑھے 8 اور شادی ہال 10 بجے بند کرنے کا حکم
- وزیراعظم سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات
- فضل الرحمان کی شہباز شریف اور زرداری سے ملاقاتیں، ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے پر غور
- نیا گریڈنگ سسٹم کے بعد میٹرک اور انٹر کی مارک شیٹ رزلٹ کارڈ میں تبدیل
- وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا معیشت پر عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج
- ہلال احمر گجرانوالہ میں خواجہ سراء کا رقص، نیشنل ہیڈکوارٹر نے نوٹس لےلیا
- حکومت بجلی کا یونٹ اب 50 روپے تک لے کر جائے گی، شوکت ترین
- وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
- سیاہ فام شہری کی ہلاکت، امریکی پولیس کے 5 اہلکاروں پر فرد جرم عائد
- پی ایس ایل اور مردم شماری کےلئے پولیس کی نفری کم پڑگئی
- لائسنس کی تجدید میں مبینہ تاخیر؛ 5 کمپنیوں کے فلائٹ آپریشن معطل
- 9 فلسطینیوں کی شہادت پر ریلی، اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، متعدد زخمی
- کراچی میں ہفتے اور اتوار کو بوندا باندی کی پیش گوئی
- اسلام آباد تا کراچی؛ جدید سہولتوں کی حامل گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا افتتاح
- کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، جنگی طیاروں کا اسمگل شدہ آئل بڑی مقدار میں برآمد
- اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کی لاش کچرے میں پھینکنے والی خاتون گرفتار
- خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر حاجی غفران کا تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان
آج کا دن کیسا رہے گا

جانیے آج کے دن آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔ فوٹو : فائل
حمل:
21مارچ تا21اپریل
بلاشبہ آپ اپنے زور بازو سے بہت کچھ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، نزدیکی سفر آپ کے مقاصد کی تکمیل کا سبب بن سکتا ہے ضرور کریں۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
کسی ایسی خواہش کے پورا ہونے کا امکان ہے جس کے لئے آپ کافی عرصہ سے تگ و دو کر رہے تھے۔ آج کا دن آپ کے لئے خوشیوں بھرا ثابت ہو گا۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
تعلیمی معاملات تسلی بخش رہیں گے البتہ جائیداد کے معاملات الجھ سکتے ہیں۔ بہتر ہے آپ انہیں باہمی مشاورت سے مل بیٹھ کر حل کر لیں ورنہ ہو سکتا ہے معاملات عدالت تک پہنچ جائیں۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
صحت جسمانی گاہے بگاہے خراب ہو سکتی ہے لیکن علاج کی جانب سے غفلت نہ برتیں۔ مقدمہ کا نتیجہ خلاف منشاء نکل سکتا ہے۔ کوئی شخص آپ کے خلاف سازش کر سکتا ہے۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
آج آپ کا مخالف ایسی سازشوں کی داغ بیل ڈال سکتا ہے جن کے بنیادی ستون آپ کے اپنے لوگ ہو سکتے ہیں۔ گھر کا بھیدی لنکا ڈھانے والی مثل درست ثابت ہو سکتی ہے۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
لین دین کے معاملات انجام دینے کے لئے آج کا دن آپ کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ مذہبی امور کی طرف رجحان کچھ زیادہ ہی رہے گا۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
آپ اپنی تعلیم میں خصوصی دلچسپی لیں تاکہ مایوسی کے خودساختہ خول سے باہر آ سکیں۔ آپ کے شریک حیات کا ذہن بھی خاصا منتشر رہے گا۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
ملازمت پیشہ افراد پوری یکسوئی سے فرائض انجام دیں دوستوں کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہو سکتا ہے لیکن ان سے کسی بھی فائدے کی توقع رکھنا بے کار ہے۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
دماغ پر جنسی خیالات کو غالب نہ آنے دیں۔ اس طرح آپ کی اعلیٰ صلاحیتوں کو زنگ لگ سکتا ہے۔ کاروبار میں خصوصی دلچسپی لیں تاکہ نقصان کا احتمال نہ رہے۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
لڑائی جھگڑے کے معاملے سے خود کو دور ہی رکھیں تو بہتر ہے۔ یہ نہ ہو کہ یہ لڑائی آپ کے گلے کا ہار بن جائے۔ محبوب سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہیں۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
آج آپ کی طبیعت کافی حد تک بوجھل رہے گی اور آپ ہر ایک کے ساتھ لڑتے نظر آئیں گے لہٰذا خدارا آج اپنے آپ کو قابو میں رکھیں۔ یہ نہ ہو کہ آپ مسائل میں گھر جائیں۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
ان گنت رکاوٹیں آپ کے راستے میں حائل رہیں گی لیکن بلاشبہ ان رکاوٹوں کو گرا کر کامیابی کا سفر طے کرتے جائیں گے آج کوئی لاٹری وغیرہ نکل سکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔