غیرملکیوں کو یتیم سعودی لڑکیوں سے شادی کی اجازت مل گئی

ویب ڈیسک  بدھ 2 اپريل 2014
اس بات کو یقینی بنایا جائے جو لڑکے ان سے شادی کریں ان کا مقصد فلاحی رقم کا حصول نہ ہو،کمیٹی۔ فوٹو: فائل

اس بات کو یقینی بنایا جائے جو لڑکے ان سے شادی کریں ان کا مقصد فلاحی رقم کا حصول نہ ہو،کمیٹی۔ فوٹو: فائل

ریاض: سعودی عرب نے غیرملکی شہریوں کو یتیم سعودی لڑکیوں سے شادی کی اجازت دے دی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق غیرملکیوں شہریوں کو یتیم سعودی خواتین سے شادی کی اجازت دینے کا فیصلہ یتیموں کی دیکھ بھال کے لیے کام کرنے والی اعلیٰ کمیٹی کے اجلاس میں  کیا گیا۔ اجلاس کے دوران کمیٹی کے چیرمین سمہا الغامدی کا کہنا تھا کہ یتیم لڑکیوں کی شادی آسان کام نہیں ہے کیونکہ عموما ایسی لڑکیوں کے لیے معمر، معذور یا نفسیاتی امراض میں مبتلا افراد کے رشتے آتے ہیں۔

اراکین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یتیم لڑکیوں کی شادی کے وقت اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ جو لڑکے ان لڑکیوں سے شادی کرنا چاہتے ہیں ان کا مقصد حکومت کی جانب سے ان کی فلاح وبہبود کے لئے رکھی گئی رقم کا حصول تو نہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔