سات سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 18 دسمبر 2022
گرفتاری کے بعد ملزم کی تھانے میں تصویر (ٖفوٹو : پنڈی پولیس)

گرفتاری کے بعد ملزم کی تھانے میں تصویر (ٖفوٹو : پنڈی پولیس)

 راولپنڈی: صدر واہ پولیس نے سات سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزم سمیع اللہ کو گرفتار کیا۔ والد کے مطابق اس کے بیٹے کے ساتھ ملزم سمیع اللہ نے زیادتی کی کوشش کی۔

ایس پی پوٹھوہار ملک طارق نے کہا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، زیادتی و استحصال ناقابل برداشت ہے، اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔