اسلام آباد؛ ملزمان نے زیادتی کے بعد لڑکے کی لاش درخت سے لٹکادی

ویب ڈیسک  اتوار 18 دسمبر 2022
جنگل ایریا میں بچے کی لاش درخت سے لٹک رہی تھی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا (فوٹو : ویڈیو گریب/ اسلام آباد پولیس)

جنگل ایریا میں بچے کی لاش درخت سے لٹک رہی تھی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا (فوٹو : ویڈیو گریب/ اسلام آباد پولیس)

 اسلام آباد: اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ سے  15 سالہ افغان بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے قتل سے قبل زیادتی کا نشانہ بنانے کا بھی خدشہ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ آئی نائن پولیس کو صبح 9 بجے کے قریب جنگل میں لاش کی موجودگی کی اطلاع ملی، پولیس موقع پر پہنچی تو جنگل ایریا میں بچے کی لاش درخت سے لٹک رہی تھی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے پہلے پمز اور پھر پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور واقع مبینہ زیادتی کا معلوم ہوتا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد مزید حقائق سامنے آجائیں گے، جائے وقوع سے فرانزک شواہد حاصل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، جلد ملزم کو گرفتار کرلیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔