- 2027 تک ملکی معشیت کو سود سے پاک کرنا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
- شہریار آفریدی کو جیل میں ڈیتھ سیل سے اے کلاس فراہم کرنے کی درخواست
- نئے انگلش کرکٹرز بھی امریکی لیگ کے نشانے پر آگئے
- شاہینز زمبابوے میں ون ڈے سیریز ہارنے پر مایوس، مستقبل کیلیے پرعزم
- جیلوں میں قید خواتین کا تحفظ میری ذمے داری ہے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب
- نیشنل گیمز؛ بسمہٰ خان کا سوئمنگ پول پر راج، 8 گولڈ میڈلز جیت لیے
- بھارتی فوج تمغوں کے لالچ میں جعلی مقابلوں کی اسپیشلسٹ بن گئی
- انتخابات نظرثانی کیس: چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سماعت آج ہوگی
- طلبا میں متعدد ذہانتوں کی نگہداشت
- معذور طالبہ کے مددگار کتے کو بھی ڈپلوما ڈگری دیدی گئی
- پاکستان سمیت کئی ممالک میں تحقیق سے برین ہیمریج کا مؤثرعلاج ممکن
- سونے سے قبل فیس بک پر پوسٹ کرنے سے گریز کریں
- امریکا میں موٹرسائیکل ریلی کے دوران فائرنگ، 3افراد ہلاک
- 119 اُڑن طشتریاں امریکا میں گرنے کا انکشاف
- عوام کو گمراہ کرنے اور ملک کو کئی سال پیچھے دھکیلنے والے بے نقاب ہوگئے، نواز شریف
- گیدڑ کو دیکھو خود پرمشکل وقت آیا تو امریکا کے پاؤں پکڑ لیے، مریم نواز
- فیفا ورلڈ کپ میں سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرنے والے دو پاکستانی اب تک جیل میں قید
- بھوکا ریچھ 60 کیک کھا گیا اور بیکری والے دیکھتے رہ گئے
- جیلوں میں خواتین سے ناروا سلوک کا پروپیگنڈا گمراہ کن ہے، نگران وزیر اطلاعات پنجاب
- بھارتی خواتین ریسلرز کو جنسی ہراسانی کیخلاف آواز اٹھانے پر گرفتار کرلیا گیا
بلاول بھٹو سے یکجہتی کیلیے ملک گیر ریلیاں، مودی کا پتلا نذر آتش

فوٹو ایکسپریس
راولپنڈی: راولپنڈی کے لیاقت باغ میں ہونے والے پاکستان پیپلزپارٹی کے احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کردیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو کے بیان ’مودی گجرات کا قصائی اور اب وزیراعظم ہے‘ کے بیان پر آج ملک بھر میں وزیر خارجہ اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے ریلیاں اور بھارتی وزیراعظم کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔
کراچی میں پریس کلب کے باہر جمع ہوئے شرکا نے کشمیر اور پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کا مقدمہ بہترین انداز سے لڑنے پر بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دنیا بھر میں پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔
لیاقت باغ میں پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے زیر اہتمام ریلی میں مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو گجرات کا قصائی قرار دیتے ہوئے دنیا سےانکی دہشت گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر پارٹی کارکنوں نے چیئرمین وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور ان کی جانب سے نریندر مودی اور بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کو بے نقاب کرنے کو جراتمندانہ اقدام قرار دیا۔
ریلی اور مظاہرے کی قیادت پیپلز پارٹی کے سڑک صدر راجہ کامران جنرل سیکرٹری راجہ شاہد نے کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلاول نے درست طور پر گجرات کے قصائی کو بے نقاب کیا، پیپلز پارٹی بھارت کی دہشت گردی کو بے نقاب کرتی رہے گی ۔
اس موقع پر مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پتلے کو بھی نذر آتش کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔