- میاں چنوں، ڈاکوؤں نے سوئمنگ پول پر درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
- شہریار آفریدی اور اہلیہ کی گرفتاری غیرقانونی قرار، رہائی کا حکم
- وزیراعظم کی بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت
- سفید چاول اتنے بھی نقصان دہ نہیں، 8 صحت بخش فوائد
- صاحب اختیارات وسیع پیمانے پر بدعنوانیاں کررہے ہیں، سراج الحق
- دیامیر پانی و بجلی کے شعبہ ایمرجنسی ورکس میں بڑی بے ضابطگیوں کا انکشاف
- کم سن بھائیوں کی ہلاکت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ظاہر نہ ہوسکیں، پولیس
- کراچی سے سعودی عرب آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
- لاہور، دبئی جانے والے مسافر سے 3 جعلی غیرملکی پاسپورٹ برآمد
- کراچی میں عالمی طرز کی فش مارکیٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
- بلوچستان میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق، تین زخمی
- پشاور میں 8 سالہ بچی کو بے دردری سے قتل کرنے والے بہن بھائی سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پنجاب اسمبلی میں ’جعلی بھرتیاں‘؛ پرویز الہی نے درخواست ضمانت دائر کردی
- ملکی معاشی سلامتی کیلیے حکومتی جماعتوں کی کاوشوں کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، وزیراعظم
- کراچی؛ بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہ لینے والا امیدوار میئر کیسے بنے گا
- 9 مئی کے واقعات کی روک تھام کیلیے بین الاقوامی طرز کا پولیس یونٹ بنانے کا فیصلہ
- سندھ میں پولی تھین بیگ کو ری سائیکل کرکے ڈسٹ بن بنانے کا تجربہ کامیاب
- افغانستان کے اسکول میں طالبات کو زہر دیدیا گیا؛60 کی حالت غیر
- ’ٹرسٹ اینڈ سیفٹی‘ شعبے سے وابستہ دو اعلیٰ عہدیداروں نے ٹویٹر کو خیرباد کہہ دیا
- زخموں پر شفابخش روشنائی پھیرنے والا خودکارپین ایجاد
میسی فیفا ورلڈکپ 2022 کے بہترین کھلاڑی قرار

فوٹو ٹویٹر
دوحہ: قطر میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈکپ 2022 کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ لونل میسی نے اپنے نام کرلیا۔
فیفا ورلڈکپ کے فائنل کے بعد تقریب تقسیم انعامات میں لیونل میسی کو پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ ارجنٹینا کے گول کیپر کو ایونٹ کا بہترین گول کیپر قرار دیا گیا۔
ارجنٹینا کے اینزو فرنانڈز نوجوان کھلاڑی برائے ٹورنامنٹ رہے جبکہ فائنل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیائے فٹبال کے دوسرے کھلاڑی فرانس کے ایمباپے گولڈن بوٹ کا ایوارڈ لے اڑے۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2022 کے فائنل کا فیصلہ پنلٹی شوٹ پر ہوا، جس میں ارجنٹینا نے دو کے مقابلے میں چار گول سے فتح اپنے نام کی۔
ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی کا خواب تھا کہ وہ اپنی ٹیم کو فاتح بنائیں یوں ارجٹینا نے فرانس کو شکست دے کر تیسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا اور لیونل میسی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگیا۔
https://twitter.com/plstreaminglive/status/1604548629616001024?s=20&t=ve-NCYRkR_FEyW83PPIjzQ
ارجنٹینا کی جیت پر قطر کے دارالحکومت دوحہ کے لوسیل اسٹیڈیم میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ فرانس کے کھلاڑی اور تماشائی شکست پر جذباتی بھی نظر آئے جن کو حوصلہ دینے کے لیے فرانسیسی صدر میدان میں آئے اور کھلاڑیوں کو گلے لگا کر داد دی۔
میسی کو ٹرافی سے قبل عرب روایت کا خاصہ جبہ پہنایا گیا جس کے بعد انہیں ٹرافی دی گئی جبکہ ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر میچ کے بعد اسٹیڈیم میں اپنی والدہ سے گلے مل کر جذباتی بھی ہوئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔