- یہ زہریلی ترین مکڑی اپنے موڈ کے حساب سے زہر کی شدت تبدیل کرسکتی ہے
- بڑے شہروں میں قربانی کے جانوروں کی قیمت میں 40 فیصد تک اضافے کا امکان
- جنوبی وزیرستان دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان شہید
- میاں چنوں، ڈاکوؤں نے سوئمنگ پول پر درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
- شہریار آفریدی اور اہلیہ کی گرفتاری غیرقانونی قرار، رہائی کا حکم
- وزیراعظم کی بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت
- سفید چاول اتنے بھی نقصان دہ نہیں، 8 صحت بخش فوائد
- صاحب اختیارات وسیع پیمانے پر بدعنوانیاں کررہے ہیں، سراج الحق
- دیامیر پانی و بجلی کے شعبہ ایمرجنسی ورکس میں بڑی بے ضابطگیوں کا انکشاف
- کم سن بھائیوں کی ہلاکت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ظاہر نہ ہوسکیں، پولیس
- کراچی سے سعودی عرب آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
- لاہور، دبئی جانے والے مسافر سے 3 جعلی غیرملکی پاسپورٹ برآمد
- کراچی میں عالمی طرز کی فش مارکیٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
- بلوچستان میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق، تین زخمی
- پشاور میں 8 سالہ بچی کو بے دردری سے قتل کرنے والے بہن بھائی سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پنجاب اسمبلی میں ’جعلی بھرتیاں‘؛ پرویز الہی نے درخواست ضمانت دائر کردی
- ملکی معاشی سلامتی کیلیے حکومتی جماعتوں کی کاوشوں کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، وزیراعظم
- کراچی؛ بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہ لینے والا امیدوار میئر کیسے بنے گا
- 9 مئی کے واقعات کی روک تھام کیلیے بین الاقوامی طرز کا پولیس یونٹ بنانے کا فیصلہ
- سندھ میں پولی تھین بیگ کو ری سائیکل کرکے ڈسٹ بن بنانے کا تجربہ کامیاب
مشہور پھل سے بیکٹیریا اور جراثیم کُش لپ اسٹک تیار

دائیں جانب کرین بیری کے اجزا شامل کرنے کے بعد لپ اسٹک کریم (خام مال) نمایاں ہے جو کئی طرح کے جراثیم کو ختم کرسکتا ہے۔ فوٹو: اے سی ایس امریکا
کیلیفورنیا: میک اپ کی تمام اشیاء میں لپ اسٹک پر جراثیم اور بیکٹیریا منتقل ہونے کا سب سے بڑا خطرہ ہوتا ہے، اب اس میں کروندے (کرین بیری) سے نکالا ایک جزو ملایا گیا ہے جو لپ اسٹک پر جراثیم، بیکٹیریا اور وائرس جمع نہیں ہونے دیتا۔
اکثر خواتین اپنی لپ اسٹک میں دوستوں کو بھی شریک کرتی ہیں جس سے ان پر جراثیم جمع ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اب امریکن کیمیکل سوسائٹی کے مطابق اس سے قبل سرخ ڈریگن فروٹ سے بھی لپ اسٹک بنائی گئی ہے جو کیمیائی اجزا کا متبادل ثابت ہوئی لیکن اب کرین بیری کے کشید کردہ ایک کیمیکل ملا کراسے جراثیم کش بنایا گیا ہے۔
سائنس دانوں نے لپ اسٹک کی کریم بیس میں کروندے سے اخذ کردہ کیمیکل ملایا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک قسم کا مکھن، وٹامن ای، پرووٹامن بی فائیو، باباسو اور مگرناشپتی (ایوکیڈو) تیل بھی شامل کیا ہے۔ اب کرین بیری والی لپ اسٹک والی کریم پر مختلف اقسام کے جراثیم، بیکٹیریا اور وائرس ڈالے گئے اور وہ ایک منٹ میں بھی ہی فنا ہوکر غائب ہوگئے۔
سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی ادویہ کے سامنے ڈٹ جانے والے ڈھیٹ بیکٹیریا، مائیکوبیکٹیریا اور فنگس وغیرہ بھی پانچ گھنٹے بعد فنا ہوکر غائب ہوگئے۔ اسی بنا پر ماہرین پرامید ہیں کہ ان کی تیارکردہ کروندے والی لپ اسٹک بہت سی اقسام کے جراثیم سے تحفظ دے سکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔