برازیلی مداح جو اب تک 11فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کرچکا ہے

ویب ڈیسک  پير 19 دسمبر 2022
درمیان میں 75 سالہ ڈینیئل سبروزی فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد گیارہ مرتبہ ورلڈ کپ کے شریک مداح بن چکے ہیں۔ فوٹو: یوبی آئی

درمیان میں 75 سالہ ڈینیئل سبروزی فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد گیارہ مرتبہ ورلڈ کپ کے شریک مداح بن چکے ہیں۔ فوٹو: یوبی آئی

ساؤ پاؤلو: جس طرح فٹ بال کھیل مقبول ہے اسی طرح اس کے مداح بھی کم جنونی نہیں۔ قطر ورلڈ کپ فٹبال میں شرکت کے بعد اب ایک برازیلی مداح نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے کیونکہ اس نے کل 11 عالمی کپ میں شرکت کی ہے جبکہ ان کی عمر 75 برس ہے۔

ڈینیئل سبروزی کو ایک منفرد اعزاز حاصل ہوچکا ہے کہ وہ فیفا ورلڈ کپ میں سب سےزیادہ مرتبہ شرکت کرنے والا تماشائی ہیں جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔ اس طرح وہ گیارہ مرتبہ فیفا ورلڈ کپ دیکھ چکے ہیں۔ ڈینیئل نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فٹ بال ورلڈ کپ جنون کو جوڑنے کا نام ہے جہاں دنیا بھر کے لوگ اور تہذیبیں ایک جگہ جمع ہوتی ہیں۔

اب ڈینیئل کی خواہش ہے کہ وہ 2026 کے فیفا ورلڈ کپ میں بھی شرکت کریں جو امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔