پاکستان کے کن شوبز ستاروں نے فٹبال ورلڈکپ میں شرکت کی؟ تصاویر وائرل

ویب ڈیسک  پير 19 دسمبر 2022
فٹبال اسٹیڈیم میں ہمایوں سعید، سجل علی، مہوش حیات اور ثانیہ مرزا جیسی بڑی شخصیات شرکت کی(اسکرین شاٹ)

فٹبال اسٹیڈیم میں ہمایوں سعید، سجل علی، مہوش حیات اور ثانیہ مرزا جیسی بڑی شخصیات شرکت کی(اسکرین شاٹ)

قطر: پاکستان شوبز کے بڑے اداکار فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قطر پہنچ گئے۔

بدقسمتی سے فیفا ورلڈ کپ میں پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم تو نہیں ہے لیکن پاکستان میں فٹ بال کو بڑی دلچسپی سے دیکھا اور کھیلا جاتا ہے۔

جہاں دنیا بھر سے لاکھوں فٹبال شائقین نے ورلڈ کپ کیلئے قطر کا رُخ کیا وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار بھی بڑی تعداد میں اسٹیڈیم پہنچے۔

قطر فٹبال اسٹیڈیم میں ہمایوں سعید، سجل علی، مہوش حیات اور ثانیہ مرزا جیسی بڑی شخصیات شرکت کی جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

Sajal Aly, Humayun Saeed, Mehwish Hayat, to Sania Mirza: Glitz at Fifa world cup final 2022

اگر آپ بھی فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں اسٹیڈیم میں پاکستانی مشہور شخصیات کی تصاویر دیکھنا چاہتے ہیں تو نیچے اسکرول کرتے جائیں۔

Sajal Aly, Humayun Saeed, Mehwish Hayat, to Sania Mirza: Glitz at Fifa world cup final 2022

پاکستان کی دو بڑی اداکارہ سجل علی اور مہوش حیات کو ورلڈ کپ میں تفریح کرتے دیکھا گیا۔

Sajal Aly, Humayun Saeed, Mehwish Hayat, to Sania Mirza: Glitz at Fifa world cup final 2022

یہی نہیں بلکہ سجل علی بھارتی سُپر اسٹار کارتک آریان کے ساتھ  بھی تصاویر بنواتی نظر آئیں جبکہ انہوں نے سابق برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کے ساتھ بھی تصاویر بنائیں۔

fffff

Sajal Aly, Humayun Saeed, Mehwish Hayat, to Sania Mirza: Glitz at Fifa world cup final 2022

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی فٹبال ورلڈکپ کو بھرپور انجوائے کیا۔

Sajal Aly, Humayun Saeed, Mehwish Hayat, to Sania Mirza: Glitz at Fifa world cup final 2022

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔