- وفاقی حکومت نے ایک سال میں 14900 ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ لیا،اسٹیٹ بینک
- پارکنگ مافیا کے کارندوں کا صدر موبائل مارکیٹ کے دکانداروں پر تشدد
- بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ کل شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان
- بچوں سے جبری مشقت لینے پر پابندی عائد، عدالت کا مقدمات درج کرنے کا حکم
- روس کے ریڈیو اسٹیشنز ہیک، صدر پوٹن کا جعلی پیغام نشر ہوگیا
- حیدرآباد،سکھر موٹروے منصوبہ کیلئے ساڑھے 9 ارب روپے کی منظوری
- یہ زہریلی ترین مکڑی اپنے موڈ کے حساب سے زہر کی شدت تبدیل کرسکتی ہے
- بڑے شہروں میں قربانی کے جانوروں کی قیمت میں 40 فیصد تک اضافے کا امکان
- جنوبی وزیرستان دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان شہید
- میاں چنوں، ڈاکوؤں نے سوئمنگ پول پر درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
- شہریار آفریدی اور اہلیہ کی گرفتاری غیرقانونی قرار، رہائی کا حکم
- وزیراعظم کی بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت
- سفید چاول اتنے بھی نقصان دہ نہیں، 8 صحت بخش فوائد
- صاحب اختیارات وسیع پیمانے پر بدعنوانیاں کررہے ہیں، سراج الحق
- دیامیر پانی و بجلی کے شعبہ ایمرجنسی ورکس میں بڑی بے ضابطگیوں کا انکشاف
- کم سن بھائیوں کی ہلاکت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ظاہر نہ ہوسکیں، پولیس
- کراچی سے سعودی عرب آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
- لاہور، دبئی جانے والے مسافر سے 3 جعلی غیرملکی پاسپورٹ برآمد
- کراچی میں عالمی طرز کی فش مارکیٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
- بلوچستان میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق، تین زخمی
پرویز الٰہی کے انٹرویو کے بعد آصف زرداری کا شہباز شریف کو اہم مشورہ

پرویز الٰہی کے انٹرویو کے بعد پنجاب کی سیاسی صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی ہے (فوٹو فائل)
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے انٹرویو میں عمران خان سے متعلق بیان کے بعد آصف زرداری نے شہباز شریف کو اہم مشورہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل (ر) باجوہ کے عمران پر بہت احسانات ہیں احسان فراموشی نہ کی جائے، پرویز الہٰی
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں ن لیگ کے علاوہ اتحادی جماعتوں کے رہنما بھی شریک تھے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے حالیہ انٹرویو میں دیا گیا بیان موضوع بحث بنا رہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کے انٹرویو کے بعد پنجاب کی سیاسی صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز الہی کے بیان پر اعتماد میں لینے کیلیے مونس الہی کی عمران خان سے ملاقات
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکا کو گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری اور چودھری شجاعت حسین سے ہونے والی ملاقات کا احوال بھی بتایا۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے شہباز شریف کو پرویز الٰہی کے حالیہ انٹرویو کے تناظر میں آج کے دن انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی اپنانے کا مشورہ دیا۔
اجلاس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ پرویز الٰہی تحریک انصاف کے ساتھ اپنی پوزیشن واضح کریں گے تو اتحادی جماعتیں اس پر غور و خوض کرسکتی ہیں۔ دوسری جانب چودھری شجاعت حسین نے بھی پرویز الٰہی سے بات کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، ارکان پنجاب اسمبلی کو فوری لاہور پہنچنے کا حکم
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی سیاسی صورت حال کے حوالے سے آئندہ 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔ اجلاس کے خاتمے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کسی بھی صورت کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔
علاوہ ازیں اجلاس میں یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ گورنر کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ساتھ ہی ہدایت کی کہ عمران خان کے خلاف جو کیسز بنائے جارہے ہیں ان میں تیزی لائی جائے۔
مزید پڑھیں: ق لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تحریک انصاف کی کمیٹی تشکیل
واضح رہے کہ لیگی قیادت نے صوبے کی تیزی سے بدلتی اور غیر یقینی سیاسی صورت حال کے پیش نظر پارٹی ارکان کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے اتحادی جماعتوں اور آزاد ارکان کو فوری طور پر لاہور پہنچنے اور تاحکم ثانی صوبائی دارالحکومت ہی میں قیام کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔