اواتار: دی وے آف واٹر کا پہلے ہی ہفتے 400 ملین ڈالرز سے زائد کا ریکارڈ بزنس

ویب ڈیسک  پير 19 دسمبر 2022
جیمز کیمرون کی 2009 کی بلاک بسٹر فلم ’اواتار‘ کا سیکوئل رواں ہفتے ریلیز ہوا ہے(فائل فوٹو)

جیمز کیمرون کی 2009 کی بلاک بسٹر فلم ’اواتار‘ کا سیکوئل رواں ہفتے ریلیز ہوا ہے(فائل فوٹو)

نیویارک: ہالی ووڈ  میں ریکارڈ بزنس کرنے والی سائنس فکشن فلم اواتار کا سیکول ’اواتار: دی وے آف واٹر‘ ریلیز ہوتے ہی بین الاقوامی باکس آفس پر چھا گئی۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جیمز کیمرون کی اس بڑے بجٹ کی فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی 400 ملین ڈالر کا ریکارڈ بزنس کر لیا ہے۔

جیمز کیمرون کی 2009 کی بلاک بسٹر فلم کے اس  سیکوئل کا  شائقین کو لمبے عرصے سے انتظار تھا 13  سال بعد ریلیز کئے گئے فلم کے سیکوئل میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔


View this post on Instagram

A post shared by Avatar (@avatar)

فرنچائز انٹرٹینمنٹ ریسرچ کے ڈیوڈ اے گراس کا کہنا ہے کہ ’توقعات ایک طرف لیکن یہ شاندار ہے۔ تعطیلات کے دوران اس کی نمائش کامیاب رہی‘۔

’ اواتار:  دی وے آف واٹر‘ نے  پچھلے پانچ ہفتوں تک باکس آفس پر سرِفہرست رہنے والے ڈزنی مارول پاور ہاؤس کےسیکوئل ’بلیک پینتھر: واکانڈا فار ایور‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔


View this post on Instagram

A post shared by Avatar (@avatar)


توقع کی جارہی ہے کہ 2009 کی اواتار کی طرح اواتار کا سیکوئل بھی ہالی ووڈ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فرنچائز میں شامل ہوجائے گا یہ فلم کووڈ کے بعد سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔