- بڑے شہروں میں قربانی کے جانوروں کی قیمت میں 40 فیصد تک اضافے کا امکان
- جنوبی وزیرستان دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان شہید
- میاں چنوں، ڈاکوؤں نے سوئمنگ پول پر درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
- شہریار آفریدی اور اہلیہ کی گرفتاری غیرقانونی قرار، رہائی کا حکم
- وزیراعظم کی بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت
- سفید چاول اتنے بھی نقصان دہ نہیں، 8 صحت بخش فوائد
- صاحب اختیارات وسیع پیمانے پر بدعنوانیاں کررہے ہیں، سراج الحق
- دیامیر پانی و بجلی کے شعبہ ایمرجنسی ورکس میں بڑی بے ضابطگیوں کا انکشاف
- کم سن بھائیوں کی ہلاکت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ظاہر نہ ہوسکیں، پولیس
- کراچی سے سعودی عرب آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
- لاہور، دبئی جانے والے مسافر سے 3 جعلی غیرملکی پاسپورٹ برآمد
- کراچی میں عالمی طرز کی فش مارکیٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
- بلوچستان میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق، تین زخمی
- پشاور میں 8 سالہ بچی کو بے دردری سے قتل کرنے والے بہن بھائی سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پنجاب اسمبلی میں ’جعلی بھرتیاں‘؛ پرویز الہی نے درخواست ضمانت دائر کردی
- ملکی معاشی سلامتی کیلیے حکومتی جماعتوں کی کاوشوں کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، وزیراعظم
- کراچی؛ بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہ لینے والا امیدوار میئر کیسے بنے گا
- 9 مئی کے واقعات کی روک تھام کیلیے بین الاقوامی طرز کا پولیس یونٹ بنانے کا فیصلہ
- سندھ میں پولی تھین بیگ کو ری سائیکل کرکے ڈسٹ بن بنانے کا تجربہ کامیاب
- افغانستان کے اسکول میں طالبات کو زہر دیدیا گیا؛60 کی حالت غیر
جب تک سیلاب فنڈ کا سارا پیسہ نہیں مل جاتا پانی کھڑا رہے گا، سندھ ہائیکورٹ

(فوٹو فائل)
سندھ ہائیکورٹ نے پرندوں کے شکار کی اجازت دینے کے سنگل بینچ کے حکم کیخلاف صوبائی حکومت کی اپیل مسترد کردی۔
جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو سندھ حکومت کی جانب سے پرندوں کے شکار پر پابندی سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف صوبائی حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی، جس میں سرکاری وکیل نے مؤقف دیا کہ سیلاب کی وجہ سے غیر معمولی صورت حال ہے۔
عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ ہوگئے سیلاب کو اور خوفناک بیماریاں پھیلی ہوئی ہیں آپ روک سکے کچھ؟ ڈیزاسٹر کے نام پر پچاس پچاس لوگوں کے دورے کیے جارہے ہیں۔وفاق میں بھی صوبے میں بھی۔ بظاہر اس سال پابندی کا جواز نہیں، رواں سال تو افزائش ہوچکی ہے۔
ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے مؤقف دیا کہ ابھی تک سیلاب کا پانی موجود ہے، افزائش متاثر ہوگی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ سیلاب کا فنڈ مل گیا سارا یا باقی ہے؟ جب تک سارا پیسہ نہیں مل جاتا پانی کھڑا رہے گا۔ جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیے کہ پیسہ آئے گا اور متعلقہ جگہوں تک پہنچ جائے گا پھر پانی ختم ہوجائیگا۔
ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے موقف دیا کہ غیر معمولی صورت حال کے باعث شکار پر پابندی لگائی گئی ہے، جس پر جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا کہ جس دن سے ملک بنا ہے، ہر دن غیر معمولی صورت حال ہوتی ہے۔ روز یہی سنتے ہیں کہ غیر معمولی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔
ایڈیشنل ایدوکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ قدرتی آفات کو تو انسان نہیں روک سکتا، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ اب ہمیں مجبور نہ کریں، ورنہ ہم بھی بتادیں گے کہ کتنی قدرتی تھی اور کتنی اپنی پیدا کردہ۔
جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا کہ ہم بھی یہیں رہتے ہیں، سب جانتے ہیں، ہمیں بھی انفارمیشن ملتی رہتی ہے۔ عدالت نے پرندوں کے شکار کی اجازت دینے کے سنگل بینچ کے حکم کیخلاف سندھ حکومت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سنگل بینچ کا حکم برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔
واضح رہے کہ ایک رکنی بینچ نے پرندوں کے شکار پر پابندی کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا تھا۔ قبل ازیں سندھ حکومت نے نومبر میں پرندوں کے شکار پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔