- کراچی، نشے کے عادی باپ نے سوتیلے کمسن بیٹے کو گلا دبا کر قتل کردیا
- حکومت کا بجٹ میں بینک ٹرانزیکشن اور لگژری اشیاء پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ
- گلگت بلتستان حکومت کا سرکاری طلبہ کیلئے 50 ہزار روپے تک قرض دینے کا فیصلہ
- کراچی، دوران ڈکیتی مزاحمت پر پولیس افسر سمیت3 افراد زخمی
- حیدرآباد میں نامعلوم افراد ہزاروں روپے مالیت کی قیمتی مچھلی چوری کرکے لے گئے
- بیروزگاری سے تنگ ڈاکٹرز نے بلوچستان اسمبلی کے سامنے ڈگریاں جلادیں
- مسلم لیگ ن نے استحکام پاکستان پارٹی سے انتخابی اتحاد کا عندیہ دے دیا
- ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، انڈیا گیس پائپ لائن مشترکہ منصوبے پر دستخط
- کراچی کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق
- ملکی قرض 592 کھرب، پاکستانیوں کی فی کس آمدنی میں 11.2 فیصد کمی، اقتصادی سروے
- وفاقی حکومت بجٹ آج پیش کرے گی، 700 ارب کے نئے ٹیکس لگانے کی تجویز
- جہانگیر ترین کی نئی پارٹی کے قیام پر پی ٹی آئی کا ردعمل
- باغ آزاد کشمیرضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی کامیاب، ن لیگ کا دھاندلی کا الزام
- افغان صوبے بدخشاں کی مسجد میں دھماکا، 15 افراد جاں بحق
- ماں باپ کا مبینہ قاتل بیٹا دبئی فرار کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار
- دل کے 16 ہزار آپریشن کرنے والے مشہور بھارتی ڈاکٹر ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے
- پرانے انڈوں کو نئی ٹوکری میں ڈالنے سے استحکام نہیں آئے گا، سراج الحق
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 4 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے
- حکومت نے آئندہ عام انتخابات کے لیے بجٹ میں رقم مختص کردی
- کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلیے بھی میسج ایڈیٹ کی سہولت پیش
شاہ رخ خان اور انگلش فٹبالر وین رونی کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شاہ رُخ خان بھی ان دنوں اپنی نئی فلم ’پٹھان ‘ کی پرومشن کیلئے قطر میں موجودہیں(فائل فوٹو)
قطر: بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کی انگلش فٹبالر وین رونی سے اپنا ’سگنیچر پوز ‘ کروانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔
جہاں دنیا بھر سے لاکھوں تعداد میں شائقین اور شوبز شخصیات فٹبال ورلڈ کپ دیکھنے کیلئے قطرپہنچے وہیں شاہ رُخ خان بھی ان دنوں اپنی نئی فلم ’پٹھان ‘ کی پروموشن کیلئے قطر میں موجودہیں۔
حال ہی میں کنگ خان ایک شو میں شریک ہوئےجہاں ان کے ساتھ انگلش فٹبالر وین رونی بھی بطورِ مہمان شریک تھے۔ وین رونی نے شاہ رُخ خان سے دلچسپ انداز میں سوال کیا کہ آخر پٹھان ہے کون کیا یہ کوئی فٹبالر ہے؟
باثان مسيطر على شاروخان اوي❤️@iamsrk We Love you Sir 💞 pic.twitter.com/XaDD4b3Ct5
— Samar❤️SRK❤️Ka❤️Pyaar❤️ (@PyaarSamar) December 18, 2022
اس سوال پر پہلے شاہ رخ خان مسکرائے اور کہا ’میں یہ اس لیے نہیں کہہ رہا کیونکہ آپ (رونی) یہاں ہیں۔ میں آپ کو ایمانداری سے بتاؤں گا کہ پٹھان کون ہے‘۔
شاہ رخ خان نے اپنی بات کو جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’جب آپ کسی مشکل میں پھنس جاتے ہیں اور آپ کو مسئلے کا حل نہیں مل رہا ہوتا اس وقت آخری لمحے میں جس شخص کو آپ پکارتے ہیں اسے پٹھان کہتے ہیں‘۔
King Khan teaching @WayneRooney his signature pose! 🙌🏻🔥❤️✨@iamsrk#FIFAWorldcup #ArgentinaVsFrance #Arg #Fra #FIFAWorldCupQatar2022 #FIFAWorldCup2022 #Messi #Mbappe #Pathaan #ShahRukhKhan #SRK #WayneRooney #FIFAFinalWithPathaan pic.twitter.com/OY9nu9NvSG — Shah Rukh Khan Universe Fan Club (@SRKUniverse) December 18, 2022
اداکار نے سابق انگلش فٹ بالر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے لیے اگر کوئی بھی فٹ بالر پٹھان ہوسکتا تو وہ ہمیشہ آپ ہوتے‘۔
بعدازاں شاہ رخ نے وین رونی کو اپنا سگنیچر پوز کرکے دکھایا اور انہیں سکھایا جسے انگلش فٹبالر نے بھی بخوبی نقل کیا۔
The legends doing the signature pose.#Pathaan #FIFAFinalWithPathaan pic.twitter.com/CfyzGXwFAt
— Team Shah Rukh Khan Fan Club (@teamsrkfc) December 18, 2022
سوشل میڈیا پر شاہ رُخ خان کی اس انٹرویو سے ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں رونی اور شاہ رُخ کے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور دیپیکا پاڈوکون کی فلم ’پٹھان‘ 25 جنوری 2023 میں ریلیز ہوگی جس میں پہلی مرتبہ ان کے ساتھ جان ابراہم بھی جلوہ گر ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔