آصف زرداری سے چوہدری سالک کی ملاقات، شجاعت کا خصوصی پیغام پہنچایا

ویب ڈیسک  پير 19 دسمبر 2022
سالک حسین کی آصف زرداری سے ملاقات 45 منٹ جاری رہی، زرداری نے چوہدری شجاعت کی معاملہ فہمی کی تعریف کی (فوٹو : فائل)

سالک حسین کی آصف زرداری سے ملاقات 45 منٹ جاری رہی، زرداری نے چوہدری شجاعت کی معاملہ فہمی کی تعریف کی (فوٹو : فائل)

 لاہور: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے سالک حسین نے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

دریں اثنا وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی جس میں حالیہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

یہ پڑھیں : زرداری شہباز ملاقات، پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کا ٹاسک شجاعت کے سپرد

ذٓرائع کا کہنا ہے کہ سالک حسین کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات تقریباً 45 منٹ جاری رہی جس میں سالک حسین نے اپنے والد چوہدری شجاعت حسین کا  خصوصی پیغام آصف علی زرداری کو پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں : عام انتخابات جلد نظر نہیں آ رہے، پرویزالٰہی چار پانچ ماہ نکال سکتے ہیں، شجاعت

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے سالک حسین سے چوہدری شجاعت کی سیاسی معاملہ فہمی کی تعریف کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔