- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
شاہین آفریدی نے پی ایس ایل سے قبل نکاح کے بندھن میں بندھنے کی تیاری کرلی
لاہور: پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل کے آغاز سے پہلے نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے پیسر شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان سپر لیگ سیز 8 سے قبل نکاح کے بندھن میں بندھنے کی تیاری شروع کردی ہے، ان کا نکاح سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحب زادی انشا شاہد کے ساتھ تین فروری کو طے ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے انشا کے والد بوم بوم شاہد آفریدی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں خاندانوں کے بڑوں نے شاہین اور انشا کے نکاح کے لیے 3 فروری کا دن مقرر کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نکاح کی تقریب کراچی میں ہوگی اور نکاح آفریدی قبائل کی روایات کے تحت سادگی سے ہوگا، باقاعدہ شادی کی تقریب اور رخصتی کچھ عرصے بعد ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نکاح کے بعد شاہین آفریدی لاہور پہنچ کر پاکستان سپرلیگ کی تیاریوں کے لیے لاہور قلندرز ٹیم کے کیمپ کو جوائن کریں گے، شاہین شاہ آفریدی فٹنس مسائل کی وجہ سے ان دنوں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہیں اور ان کا ری ہیب جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔