بھارت میں بیرونِ ملک جانے والوں کے لیے ’ویزا مندر‘ کی مقبولیت

ویب ڈیسک  منگل 20 دسمبر 2022
تصویر میں چینائے میں واقع ایک مندر نمایاں ہے جہاں لوگ ویزا کےلیے آتے ہیں۔ فوٹو: اے پی

تصویر میں چینائے میں واقع ایک مندر نمایاں ہے جہاں لوگ ویزا کےلیے آتے ہیں۔ فوٹو: اے پی

نئی دہلی، بھارت: بھارت میں جگہ جگہ بیرونِ ملک ملازمت یا پڑھائی میں مددگار ویزا مندر تیزی سے مقبول ہورہے ہیں جہاں اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین و حضرات کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ایسا ہی ایک مندر چینائے میں بھی موجود ہے جہاں صبح سے ہی لوگوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ گنیش دیوتا کےحامل اس مندر کا نام شری لکشمی ویسا گنپتی مندر ہے ہے جہاں لوگ برطانیہ، امریکا اور یورپی ویزے کے لیے دعا کرانے اور چڑھاووں کے لیے آتے ہیں۔

اسی طرح بھارت کے کئی شہروں میں ویزا مندر کھل چکےہیں۔ تاہم اکثر مندروں میں ہنومان کی مورتیاں بھی رکھی گئی ہیں۔ ہنومان کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ ویزا کا کام کراسکتا ہے۔ اسی طرح امریکا مندر اور برطانیہ مندر بھی مقبول ہورہے ہیں۔

چینائے مندر کے سربراہ سری نواسن نے کہا کہ ان کا مندر 2016 سے ہی مقبول ہے اور لوگ یہاں اب بھی آتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔