- بڑے شہروں میں قربانی کے جانوروں کی قیمت میں 40 فیصد تک اضافے کا امکان
- جنوبی وزیرستان دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان شہید
- میاں چنوں، ڈاکوؤں نے سوئمنگ پول پر درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
- شہریار آفریدی اور اہلیہ کی گرفتاری غیرقانونی قرار، رہائی کا حکم
- وزیراعظم کی بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت
- سفید چاول اتنے بھی نقصان دہ نہیں، 8 صحت بخش فوائد
- صاحب اختیارات وسیع پیمانے پر بدعنوانیاں کررہے ہیں، سراج الحق
- دیامیر پانی و بجلی کے شعبہ ایمرجنسی ورکس میں بڑی بے ضابطگیوں کا انکشاف
- کم سن بھائیوں کی ہلاکت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ظاہر نہ ہوسکیں، پولیس
- کراچی سے سعودی عرب آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
- لاہور، دبئی جانے والے مسافر سے 3 جعلی غیرملکی پاسپورٹ برآمد
- کراچی میں عالمی طرز کی فش مارکیٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
- بلوچستان میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق، تین زخمی
- پشاور میں 8 سالہ بچی کو بے دردری سے قتل کرنے والے بہن بھائی سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پنجاب اسمبلی میں ’جعلی بھرتیاں‘؛ پرویز الہی نے درخواست ضمانت دائر کردی
- ملکی معاشی سلامتی کیلیے حکومتی جماعتوں کی کاوشوں کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، وزیراعظم
- کراچی؛ بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہ لینے والا امیدوار میئر کیسے بنے گا
- 9 مئی کے واقعات کی روک تھام کیلیے بین الاقوامی طرز کا پولیس یونٹ بنانے کا فیصلہ
- سندھ میں پولی تھین بیگ کو ری سائیکل کرکے ڈسٹ بن بنانے کا تجربہ کامیاب
- افغانستان کے اسکول میں طالبات کو زہر دیدیا گیا؛60 کی حالت غیر
امبر ہرڈ کا جونی ڈیپ کے ساتھ ہتک عزت کیس میں صلح کا اعلان

ایمبر ہرڈ کا کہنا ہے کہ وہ 10 کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا نہیں کر سکتیں(فائل فوٹو)
نیویارک: امریکی اداکارہ امبر ہرڈ نے سابق شوہر جانی ڈیپ کے ساتھ ہتک عزت کیس میں صلح کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امبر ہرڈ اپنے آفیشل انسٹاگرام کاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے جانی ڈیپ کے ساتھ لاکھوں ڈالر ہرجانے کے کیس میں تصفیے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ’میں اپنی اپیل واپس لے رہی ہوں اور کیس کا تصفیہ چاہتی ہوں کیونکہ میں ایک اور ٹرائل کا سامنا نہیں کرنا چاہتی‘۔
امبر نے مزید لکھا کہ ’کافی مشاورت کرنے کے بعد میں نے تصفیہ کرنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔ میں نے یہ فیصلہ امریکی عدالتی نظام پر بداعتمادی کے بعد کیا ہے‘۔
انہوں نے لکھا کہ’میں یہ بتانا ضروری سمجھتی ہوں کہ میں ایسا کبھی نہیں کرنا چاہتی تھی میں نے اپنا دفاع کیا لیکن ایسا کرنے میں جہاں تک مجھے معلوم ہے میری زندگی متاثر ہوئی ہے‘۔
یاد رہے کہ امبر ہرڈ کے 2018 میں واشنگٹن پوسٹ میں ایک آرٹیکل لکھنے پر جانی ڈیپ نے ان پر پانچ کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا جس امبر ہرڈ نے بھی خود کو گھریلو تشدد کا شکار قرار دیتے ہوئے ردِعمل میں جانی ڈیپ پر 10 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔
تاہم امبر ہرڈ جانی ڈیپ پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کر سکی تھیں جس پر ورجینیا کی عدالت نے ایمبر ہرڈ کو جانی ڈیپ کو ایک کروڑ 35 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا، جبکہ جونی ڈیپ کو 20 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا کہا گیا تھا۔
بعدِ ازاں امبر ہرڈ کے وکلا کا کہنا تھا کہ اداکارہ 10 کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا نہیں کر سکتیں جس کے بعد اب انہوں نے اپنا کیس واپس لیتے ہوئے تصفیے کا صلح کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اب اداکارہ جانی ڈیپ کو ان کی طویل عرصے سے جاری قانونی جنگ ختم کرنے کے لیے صرف 1 ملین ڈالر ادا کریں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔