- بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات، 75 افراد ہلاک
- 9مئی واقعات؛ پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں پر مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات ختم
- لاپتا شہریوں کو بازیاب کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے، سندھ ہائیکورٹ
- معاشی بحالی کیلیے طویل المدتی پالیسی بنانا ناگزیر
- 2027 تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
- شہریار آفریدی کو جیل میں ڈیتھ سیل سے اے کلاس فراہم کرنے کی درخواست
- نئے انگلش کرکٹرز بھی امریکی لیگ کے نشانے پر آگئے
- شاہینز زمبابوے میں ون ڈے سیریز ہارنے پر مایوس، مستقبل کیلیے پرعزم
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے پی ٹی آئی خواتین سے جیلوں میں بدسلوکی کا الزام مسترد کردیا
- نیشنل گیمز؛ بسمہٰ خان کا سوئمنگ پول پر راج، 8 گولڈ میڈلز جیت لیے
- بھارتی فوج تمغوں کے لالچ میں جعلی مقابلوں کی اسپیشلسٹ بن گئی
- انتخابات نظرثانی کیس: چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سماعت آج ہوگی
- طلبا میں متعدد ذہانتوں کی نگہداشت
- معذور طالبہ کے مددگار کتے کو بھی ڈپلوما ڈگری دیدی گئی
- پاکستان سمیت کئی ممالک میں تحقیق سے برین ہیمریج کا مؤثرعلاج ممکن
- سونے سے قبل فیس بک پر پوسٹ کرنے سے گریز کریں
- امریکا میں موٹرسائیکل ریلی کے دوران فائرنگ، 3افراد ہلاک
- 119 اُڑن طشتریاں امریکا میں گرنے کا انکشاف
- عوام کو گمراہ کرنے اور ملک کو کئی سال پیچھے دھکیلنے والے بے نقاب ہوگئے، نواز شریف
- گیدڑ کو دیکھو خود پرمشکل وقت آیا تو امریکا کے پاؤں پکڑ لیے، مریم نواز
انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کو جدت دے دی

سال میں زیادہ چھکوں کا اعزاز،بروک نے پاکستان میں رنزکے ڈھیر لگا دیے۔ فوٹو: وائٹ اسٹار
کراچی: انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کو جدت دے دی جب کہ ٹیم نے ایک سال میں سب سے زیادہ چھکوں کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
نئے کوچ برینڈن میک کولم اور کپتان بین اسٹوکس کی زیر رہنمائی انگلش ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، یہ کامیابیاں نئے انداز کی بے خوف کرکٹ کے مرہون منت ہیں۔
ٹیم کے رواں برس ٹیسٹ میچز میں چھکوں کی تعداد16 اننگز میں 89 تک پہنچ گئی، یہ ایک کیلنڈر ایئر میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے چھکوں کی سب سے بڑی تعداد ہے، اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے پاس تھا جس نے 2021 میں 14 اننگز کے دوران 87 چھکے لگائے تھے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم2014 میں صرف 9 اننگز کے دوران 81 چھکے لگا چکی ہے۔ دریں اثنا انگلش بیٹر ہیری بروکس نے پاکستان کے خلاف اسی کی سرزمین پر سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے میں اپنے ملک کے سابق کھلاڑیوں ڈیوڈ گاور اور مارکوس ٹریسکوتھک کو پیچھے چھوڑ دیا۔
انھوں نے یہ اعزاز کراچی میں جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے دوران انجام دیا، بروک نے 150 بالز پر 111 رنز بنائے، اس میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، یہ ان کی اس ٹور میں لگاتار تیسرے ٹیسٹ میں تیسری سنچری ہے، وہ اب تک دونوں ٹیموں میں اس سیریز کے دوران سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ثابت ہوئے ہیں۔
انھوں نے 468 رنز 93.60 کی اوسط سے اسکور کیے،کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں اگر بیٹنگ کا موقع ملا تو اس میں مزید اضافہ بھی ممکن ہوگا، بروکس نے ڈیوڈ گاور کو پیچھے چھوڑ دیا جنھوں نے 1984 کے ٹور میں پاکستان کیخلاف 449 رنز 112.25 کی اوسط سے اسکور کیے تھے، تب انھوں نے 2 سنچریاں بنائیں اور سب سے بڑی اننگز ناقابل شکست 173 رنز کی تھی۔
23 سالہ بروک سابق انگلش اوپنر مارکوس ٹریسکوتھک سے بھی آگے نکل چکے ہیں جنھوں نے پاکستان میں 12 اننگز کے دوران 445 رنز بنائے، اس میں ایک سنچری اور 2 ففٹیز شامل تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔