بگ بیش؛ شاداب کے حیران کن کیچ نے شائقین کے دل جیت لیے

اسپورٹس رپورٹر  منگل 20 دسمبر 2022
اسپنر نے فضا میں معلق ہوتے ہوئے نان اسٹرائیکر کے قریب سے گزرتی گیند کو تھام لیا۔ فوٹو: ٹوئٹر

اسپنر نے فضا میں معلق ہوتے ہوئے نان اسٹرائیکر کے قریب سے گزرتی گیند کو تھام لیا۔ فوٹو: ٹوئٹر

لاہور: بگ بیش لیگ میں شاداب خان کے حیران کن کیچ نے شائقین کے دل جیت لیے۔

ہوبارٹ ہوریکنز کی نمائندگی کرنے والے اسپنر کی گیند پر پرتھ اسکارچرز کے ایرون ہارڈی نے ایک شاٹ کھیلا، گیند انتہائی دائیں جانب سے نان اسٹرائیکر کے قریب سے گزر جاتی مگر اسپنر نے فضا میں معلق ہوتے ہوئے اس پر قابو پالیا۔

شاداب نے اوور شروع کیا تو اسکارچرز کو 12گیندوں پر 18رنز کی ضرورت تھی، انھوں نے خود ہی کیچ تھام کر وکٹ لینے کے ساتھ صرف 4سنگلز بننے دیے، ہوریکنز 8رنز سے فاتح رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔