مودی کی حقیقت بتانے پر بی جے پی نے میرے سر کی قیمت لگائی، بلاول

ویب ڈیسک  منگل 20 دسمبر 2022
حقائق بتانے کو توہین سمجھا گیا اور بھارت میں میرے خلاف مظاہرے کیے گئے،بلاول بھٹوزرداری:فوٹو:فائل

حقائق بتانے کو توہین سمجھا گیا اور بھارت میں میرے خلاف مظاہرے کیے گئے،بلاول بھٹوزرداری:فوٹو:فائل

  واشنگٹن: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے متعلق حقیقت بیان کرنے پر بی جے پی نے میرے سر کی 2 کروڑ قیمت لگا دی۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نریندر مودی کو گجرات کا قصائی میں نے نہیں کہا بلکہ یہ وہ الفاظ ہیں جو 2002 میں گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کے بعد مودی کے لیے استعمال کیے گئے۔ نریندر مودی اس وقت گجرات کے وزیراعلی تھے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ میں نے صرف تاریخی حقائق دہرائے جس کو ذاتی توہین سمجھا گیا۔  میرے بیان کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پارٹی بی جے پی نے میرے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے لگا دی اور پورے بھارت میں میرے خلاف مظاہرے کیے گئے۔پڑوسی ملک کے وزیرخارجہ کے سر کی قیمت لگانے کا مطلب لائن عبور کرنا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔