لاہور میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر

ویب ڈیسک  منگل 20 دسمبر 2022
فوٹو : اسکرین گریب

فوٹو : اسکرین گریب

 لاہور: شہر میں شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا۔

دھند کے باعث اندرون و بیرون ملک کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

استنبول سے آنے والی پرواز ٹی کے 714 اور جدہ سے آنے والی پرواز پی اے 471 کو بھی اسلام آباد اتارا گیا، ابوظہبی اور کراچی سے آنے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

ابوظہبی، دوحا، استنبول، جدہ اور دبئی جانے والی پروازیں بھی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔