تحریک عدم اعتماد؛پرویز الٰہی نے قانونی ماہرین کا اجلاس طلب کرلیا

ویب ڈیسک  منگل 20 دسمبر 2022
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 لاہور: گورنر پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے اور پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر پرویز الٰہی نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت قانونی ماہرین کا اجلاس طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب اسمبلی کا اجلاس بدھ کو طلب، گورنر کی وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کے مطابق گورنر پنجاب اسمبلی سیشن کے دوران اعتماد کے ووٹ کا نہیں کہہ سکتے، تاہم  دوران اجلاس عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ عدم اعتماد کی تحریک کا بھی قانون میں طریقہ درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

احمد اویس کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پر 15 یوم کے اندر ووٹنگ کروانا ضروری ہوتا ہے۔ عمران خان نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز عمران خان کو اسمبلی تحلیل کرنے میں رکاوٹوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔