- زمانہ طالب علمی میں نالائق بچہ تھا، نسیم شاہ کا دلچسپ جواب
- فرانس میں پری اسکول کے بچوں پر چاقو بردار شخص کا حملہ؛5 شدید زخمی
- ورلڈکپ2023؛ پاکستان نے میچوں کیلئے 3 ترجیحی مقامات بتادیئے
- ارشد شریف کی والدہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کردی
- 56سالہ شخص نے گرل فرینڈ کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے پریشر ککر میں پکا دیے
- ریاست کیخلاف سنگین اقدامات کی منصوبہ بندی کے ثبوت موجود ہیں ، وزیراعظم
- نوجوانوں، خواتین اور کسانوں کی ترقی کے انقلابی پروگرام بجٹ میں شامل
- گزشتہ سال سیلاب کے بعد 30 لاکھ افراد کو ملیریا ہونے کا انکشاف
- اسرائیلی فوج نے اسیر فلسطینی رہنما کا گھر مسمار کردیا؛ مظاہرین پرگولیاں برسا دیں
- سویلین کے کیسز آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کیسے چلائے جاسکتے ہیں؟ پشاور ہائی کورٹ
- ورلڈکپ 2023؛ شیڈول کب جاری کیا جائے گا؟ آئی سی سی چیف کا اعلان
- سوات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید
- فواد چوہدری بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل، مسرت چیمہ کی تردید
- توشہ خانہ فوجداری کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی روکنے کے حکم میں توسیع
- ذکا اشرف بمقابلہ نجم سیٹھی؛ حلیف سیاسی جماعتوں کے درمیان میچ پڑگیا
- سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل کے خلاف سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
- افغانستان میں مسافر وین گہری کھائی میں جاگری؛ 24 افراد جاں بحق
- ایک میچ کی بنیاد پر ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کا فیصلہ نہیں ہونا چاہیے، آکاش چوپڑا
- خدیجہ شاہ کیس؛ امریکی سفارتخانے کی درخواست وزارت داخلہ کو بھیج دی، دفتر خارجہ
- خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
اداکار تھا مگر پیسوں کیلئے ہوسٹنگ شروع کی اور اُسی سے مشہور ہوا، فہد مصطفیٰ

(فائل فوٹو)
دبئی: پاکستان کے معروف ادا کار اور میزبان فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ وہ اداکار تھے مگر اتنے مشہور نہیں ہوئے تھے جب پیسوں کی ضرورت پڑی تو ہوسٹنگ شروع کی مگر اُسی سے مشہور ہوا۔
حال ہی میں فہد مصطفیٰ نیٹ فلکس اُردو پر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے پروگرام ’دی مرزا ملک شو‘ میں شریک ہوئے جہاں اُنہوں نے اپنے کیرئیر سے متعلق کئی باتیں بتائیں۔
ایک سوال کے جواب میں فہد مصفطیٰ نے اداکاری سے میزبانی کی طرف آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’شوبز انڈسٹری کی بات کریں تو پاکستان میں آرٹسٹ کیلئے بہت مشکلات ہیں، لوگ چانس لینے سے ڈرتے ہیں ایک وقت تھا کہ لوگ اداکاروں کو میزبانی کرنے سے روکتے تھے‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’ایک تصور تھا کہ اگر آپ ہوسٹنگ میں قدم رکھیں گے، تو آپ کا بطورِ اداکار کیرئیر ختم ہو جائے گا‘۔
فہد مصطفی کا کہنا تھا کہ ’میں نے ہوسٹنگ کا رخ کیا کیونکہ میں پیسہ کمانا چاہتا تھا، میں کافی عرصے سے اداکاری کر رہا تھا اور میرے پاس پیسے نہیں تھے، ہوسٹنگ نے میرے لیے چیزیں بدل دیں، ہوسٹنگ کے دوران میری انرجی کبھی کم نہیں ہوتی کیونکہ کیونکہ پیسہ کبھی کم نہیں ہوتا‘۔
فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ ’مجھے ایسا لگتا ہے کہ شو کی میزبانی کرنے سے ہی مجھے پہچان ملی ہے اور میں نقشے پر اُبھراہوں میں اپنی میزبانی کے لیے جانا جاتا ہوں نہ کہ اپنی ہٹ فلموں کے لیے، جبکہ ہوسٹنگ کے بعد ہی زیادہ تر میری فلمیں ہٹ ہوئی ہیں‘۔
یاد رہے کہ فہد مصطفیٰ مقبول اور کامیاب پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن اداکار، پروڈیوسر اور میزبان ہیں۔ انہوں نے کئی بلاک بسٹر فلموں اور ڈراموں میں پرفارم کیا ہے، ان کے مشہور ٹیلی ویژن ڈراموں میں ’میں عبدالقادر ہوں‘، آشتی، کنکر، دوسری بیوی، میرا سائیں اور میں چاند سی شامل ہیں جبکہ انہوں نے ’نامعلوم افراد‘ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔