- ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ الیکشن کمیشن نے دلائل دینے کیلیے پی ٹی آئی وکیل کو آخری موقع دیدیا
- سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کی بازیابی کیلیے جے آئی ٹیز بنانے کا حکم
- مبینہ روسی ’جاسوس وھیل‘ سویڈن جا پہنچی
- کراچی؛ بیوی کو سر پر اینٹ مار کر قتل کرنے والا شوہر گرفتار
- قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مافیا کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع
- پاکستان سے گائے کے گوشت کی برآمدات 24.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
- فلائنگ کلبز اور چارٹر کمپنیوں کے جہازوں کو فیول کی فراہمی بند
- وزیراعظم کا آئی ایم ایف سربراہ سے رابطہ، بیل آؤٹ پیکیج کیلیے ڈیڈلاک ختم کرنے کا مطالبہ
- نواز شریف پارٹی عہدے پر بحالی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
- ترک قوم اپنے فیصلے خود کرتی ہے مغرب نہیں، صدر طیب اردوان
- ایف آئی اے نے اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مانگ لیے
- پلیئرز امیج رائٹس، فیکا نے معاوضہ مانگ لیا
- عمران ریاض لاپتا کیس؛ معاملے میں افغانستان کے نمبرز استعمال ہونے کا انکشاف
- ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت، آئی سی سی چیف کو یقین دہانی درکار
- چین نے امریکا کی وزرائے دفاع ملاقات کی درخواست مسترد کردی
- ڈکیتی میں مزاحمت پر احتساب بیورو کے حاضر سروس جج قتل
- دوران پرواز بچے کی پیدائش؛ قطر کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
- نیشنل گیمز؛ آرمی نے باقی ٹیموں کو کوسوں پیچھے چھوڑ دیا
- گھر میں لگائے گئے پودے سرطان کے خطرات کو کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں
- کوئی یہ سوچتا ہے کہ پاکستان کو اکیلا لے کرچلوں گا تو یہ بھول ہے، شاہد آفریدی
عمران خان کے گرد گھیرا تنگ، پاؤں سے زمین سرک رہی ہے، وزیر دفاع

عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا آخری کارڈ کھیلا ہے، خواجہ آصف (فوٹو فائل)
اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے گرد قانون کا گھیرا تنگ ہو رہا ہے اور ان کے پاؤں سے زمین سرک رہی ہے۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات آپ کے سامنے ہیں۔ عمران خان کے پاؤں سے زمین سرک رہی ہے ۔ اگلے 2 سے 3 روز میں تحریک عدم اعتماد کا نتیجہ سامنے آ جائے گا ۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا آخری کارڈ کھیلا ہے۔ مرشد نے وزیراعظم کی سرپرستی میں کیا کیا گل کھلائے ہیں۔ عمران خان نے سیاسی و اخلاقی اقدار کا پاس نہیں کیا۔ عمران خان اس وقت ہیجانی کیفیت میں ہیں۔ جنرل باجوہ نے آپ کو ہر طرح سے سپورٹ کیا۔ جس شخص نے آپ پر احسان کیا ہو، اس کے خلاف بات کرنے سے بڑی احسان فراموشی کوئی ہو نہیں سکتی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا خیال ہے کہ وہ حکمران ہے تو ملک ہے، ورنہ ملک بھاڑ میں جائے۔ قانون کا گھیرا عمران خان کے خلاف تنگ ہو رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔