- بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات، 75 افراد ہلاک
- 9مئی واقعات؛ پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں پر مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات ختم
- لاپتا شہریوں کو بازیاب کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے، سندھ ہائیکورٹ
- معاشی بحالی کیلیے طویل المدتی پالیسی بنانا ناگزیر
- 2027 تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
- شہریار آفریدی کو جیل میں ڈیتھ سیل سے اے کلاس فراہم کرنے کی درخواست
- نئے انگلش کرکٹرز بھی امریکی لیگ کے نشانے پر آگئے
- شاہینز زمبابوے میں ون ڈے سیریز ہارنے پر مایوس، مستقبل کیلیے پرعزم
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے پی ٹی آئی خواتین سے جیلوں میں بدسلوکی کا الزام مسترد کردیا
- نیشنل گیمز؛ بسمہٰ خان کا سوئمنگ پول پر راج، 8 گولڈ میڈلز جیت لیے
- بھارتی فوج تمغوں کے لالچ میں جعلی مقابلوں کی اسپیشلسٹ بن گئی
- انتخابات نظرثانی کیس: چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سماعت آج ہوگی
- طلبا میں متعدد ذہانتوں کی نگہداشت
- معذور طالبہ کے مددگار کتے کو بھی ڈپلوما ڈگری دیدی گئی
- پاکستان سمیت کئی ممالک میں تحقیق سے برین ہیمریج کا مؤثرعلاج ممکن
- سونے سے قبل فیس بک پر پوسٹ کرنے سے گریز کریں
- امریکا میں موٹرسائیکل ریلی کے دوران فائرنگ، 3افراد ہلاک
- 119 اُڑن طشتریاں امریکا میں گرنے کا انکشاف
- عوام کو گمراہ کرنے اور ملک کو کئی سال پیچھے دھکیلنے والے بے نقاب ہوگئے، نواز شریف
- گیدڑ کو دیکھو خود پرمشکل وقت آیا تو امریکا کے پاؤں پکڑ لیے، مریم نواز
پیپلز پارٹی اختیارات نہ دے کر بلدیاتی اداروں پر قبضہ چاہتی ہےحافظ نعیم

لوگوں کو محروم کرکے، ڈرا دھمکا کر مینڈیٹ حاصل کیا جا رہا ہے، حافظ نعیم (فوٹو فائل)
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی اداروں کو بااختیار نہیں بنا رہی تاکہ سارا قبضہ ان کے ہاتھ میں رہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی نظام سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 11 ماہ سے ہمارا کیس چل رہا ہے۔ پیپلز پارٹی حکومت نے تمام تر اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھے ہیں۔ یہ بلدیاتی اداروں کو با اختیار نہیں بنا رہے تا کہ سارا کا سارا قبضہ ان کے ہاتھ میں رہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا دعویٰ ہے تو لوگوں کو با اختیار بناؤ۔ لوگوں کو محروم کرکے، ڈرا دھمکا کر مینڈیٹ حاصل کیا جا رہا ہے۔ ان کی جمہوریت وراثت پر چل رہی ہے۔ اس کا مطلب اس شہر میں بسنے والوں سے آپ کی دشمنی ہے۔ اب تو پورے صوبے کا ایک جیسا حال ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مرضی کے منصوبوں میں گھپلا کیا جارہا ہے۔ پیچ ورکنگ سے سڑکوں کا حال دیکھ لیں۔ پہلے سڑکیں بارش اور سیوریج کے پانی سے ٹوٹتی تھی۔ اب ہوا اور سورج کی تپش سے ٹوٹ جاتی ہیں۔ 80 فیصد کرپشن ہو رہی ہے جو سندھ حکومت کر رہی ہے۔ ہم دھرنے اور احتجاج کرتے ہیں اور عدالتوں کا رخ بھی کرتے ہیں۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم دوبارہ پیپلز پارٹی کو پیاری ہو گئی ہے۔ ایم کیو ایم کراچی کو وڈیروں کے ہاتھوں بیچ دیا گیا ہے۔ آرمی کو چاہیے تمام اداروں پر نظر رکھے۔ مردہ گھوڑوں میں دوبارہ جان نہ ڈالی جائے۔ اپنی گاڑیوں اور گھروں کی خاطر لوگوں کو بیچ ڈالا۔ انتخابات کو وقت پر ہونا چاہیے اور بااختیار حکومت بننا چاہیے۔ یہ شہر مزید تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا حق ہے کہ جب ہم ٹیکس دیتے ہیں تو ہمارے مسائل حل ہونے چاہییں، مگر بدقسمتی سے کراچی کے حق میں کوئی نہیں ساری جماعتیں ملی ہوئی ہیں۔ کوئی ایک پراجیکٹ وفاق نے نہیں دیا۔ کراچی کو اگر ترقی دینی ہے تو جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ عوام کا رد عمل پیپلز پارٹی اور ان کے حمایتیوں کیخلاف بہت زبردست آنے والا ہے۔ کراچی کے لوگ پیپلز پارٹی کا ساتھ نہیں دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔