اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر مؤخر ہونے کا خدشہ

ویب ڈیسک  منگل 20 دسمبر 2022
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 31 دسمبر کو ہونا ہے:فوٹو:فائل

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 31 دسمبر کو ہونا ہے:فوٹو:فائل

اسلام آباد میں یونین کونسلز کی تعداد 101 سے بڑھا کر 125 کردی گئی۔

وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اسلام آباد میں یونین کونسل کی تعداد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی آبادی کے لحاظ سے 125 یونین کونسل بنائی جائیں اور لوکل باڈی ایکٹ کے تحت یونین کونسل کی حد بندی کی جائے۔

موجودہ حکومت نے کچھ ماہ قبل یوسیز کی تعداد 50 سے بڑھا کر101 کر دی تھی۔ الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیاں کر کے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کیا تھا جس کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں پولنگ 31 دسمبر کو ہونا تھی۔

اسلام آباد میں یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس میں قانونی اور آئینی اختیارات استعمال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔