گھر کی صفائی ستھرائی، کچن کے کام اور کپڑے بھی دھوئے ہیں، شا ہ رُخ خان

ویب ڈیسک  منگل 20 دسمبر 2022
ان دنوں شاہ رُخ خان اپنی آنے والی فلم پٹھان کی پروموشن میں مصروف ہیں(فائل فوٹو)

ان دنوں شاہ رُخ خان اپنی آنے والی فلم پٹھان کی پروموشن میں مصروف ہیں(فائل فوٹو)

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان نے کووِڈ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اُن دنوں گھر کے کام کاج سیکھ گئے تھے۔

ان دنوں شاہ رُخ خان اپنی آنے والی فلم پٹھان کی پروموشن میں مصروف ہیں، حال ہی میں انہوں نے بھارتی کرکٹر روبن اٹھپا کو ایک انٹرویو دیا جس کی کلپ سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہے۔ اس انٹرویو میں شاہ رُخ خان اپنے ماضی اور مستقبل کے حوالے سے بات کرتے نظر آرہے ہیں۔

کنگ خان نے کہا کہ اگر میں نے کبھی اداکاری چھوڑی تو میں کاروبار کروں گا، انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ‘میں پٹھان کے نام سے کیٹرنگ ، بازی گر کے نام سے بیکری اور دل والے کے دلہنیا کے نام سے مٹھائی کی دوکان بھی کھول سکتا ہوں’۔

شاہ رخ خان نے بتایا کہ وہ فلم زیرو کے بعد اداکاری سے ایک سال کا بریک لینا چاہتے تھے لیکن پھر کورونا کی وجہ سے یہ وقفہ طویل ہوگیا۔

کنگ خان نے بتایا کہ ’کووِڈ کے دوران مجھے کوکنگ، صفائی ستھرائی سیکھنے اور خود کو کو فٹ رکھنے کے لیے وقت مل گیا میں نے اس دوران اپنے بچوں کے ساتھ کافی وقت گزارا‘۔

شاہ رخ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ ’کورونا کے باعث گھر میں رہنے کی وجہ سے میں نے گھر میں ہی جم شروع کردیا، کچن میں کام کیا، کپڑے دھوئے بلکہ میں نے خود کو فٹ رکھنے کے لیے  گھر کا سارا کام بھی کیا‘۔


View this post on Instagram

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)


یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ 25 جنوری 2023 ریلیز کی جائے گی جس میں ان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی جلوے بکھیریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔