- کراچی، نشے کے عادی باپ نے سوتیلے کمسن بیٹے کو گلا دبا کر قتل کردیا
- حکومت کا بجٹ میں بینک ٹرانزیکشن اور لگژری اشیاء پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ
- گلگت بلتستان حکومت کا سرکاری طلبہ کیلئے 50 ہزار روپے تک قرض دینے کا فیصلہ
- کراچی، دوران ڈکیتی مزاحمت پر پولیس افسر سمیت3 افراد زخمی
- حیدرآباد میں نامعلوم افراد ہزاروں روپے مالیت کی قیمتی مچھلی چوری کرکے لے گئے
- بیروزگاری سے تنگ ڈاکٹرز نے بلوچستان اسمبلی کے سامنے ڈگریاں جلادیں
- مسلم لیگ ن نے استحکام پاکستان پارٹی سے انتخابی اتحاد کا عندیہ دے دیا
- ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، انڈیا گیس پائپ لائن مشترکہ منصوبے پر دستخط
- کراچی کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق
- ملکی قرض 592 کھرب، پاکستانیوں کی فی کس آمدنی میں 11.2 فیصد کمی، اقتصادی سروے
- وفاقی حکومت بجٹ آج پیش کرے گی، 700 ارب کے نئے ٹیکس لگانے کی تجویز
- جہانگیر ترین کی نئی پارٹی کے قیام پر پی ٹی آئی کا ردعمل
- باغ آزاد کشمیرضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی کامیاب، ن لیگ کا دھاندلی کا الزام
- افغان صوبے بدخشاں کی مسجد میں دھماکا، 15 افراد جاں بحق
- ماں باپ کا مبینہ قاتل بیٹا دبئی فرار کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار
- دل کے 16 ہزار آپریشن کرنے والے مشہور بھارتی ڈاکٹر ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے
- پرانے انڈوں کو نئی ٹوکری میں ڈالنے سے استحکام نہیں آئے گا، سراج الحق
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 4 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے
- حکومت نے آئندہ عام انتخابات کے لیے بجٹ میں رقم مختص کردی
- کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلیے بھی میسج ایڈیٹ کی سہولت پیش
پاکستان کیلیے 1.6 ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کی منظوری

(فوٹو فائل)
اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 1.6 ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے پاکستان کو سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین کی مدد کے 5 منصوبوں کے لیے فنڈز ملیں گے۔
عالمی بینک کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پاکستان کی مالی مدد کے لیے 1.692 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی ہے۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک نے سندھ میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی معاونت کیلئے 1.692 ارب ڈالر مالیت کے پانچ منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، یہ فیصلہ عالمی بینک کے انتظامی بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔ ان میں سے تین منصوبے بحالی، مکانات کی تعمیر اور فصلوں کی پیداوار کی بحالی جب کہ دیگر دو منصوبے ماوٴں اور بچوں کے لیے صحت کی خدمات میں معاونت فراہم کرتے ہیں۔
اس بارے میں پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجی بن حسائن نے کہا ہے کہ سندھ 2022 کے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے۔ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے رہائش، صحت اور زراعت کے شعبوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا اور لوگوں کا روزگار متاثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ تباہ شدہ مکانات اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور تعمیر نو کے علاوہ، سیلاب سے نمٹنے کی کوششوں میں عالمی بینک پاکستان کے ساتھ معاونت فراہم کر رہا ہے۔
عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق سندھ فلڈ ایمرجنسی بحالی پراجیکٹ کے تحت 500 ملین ڈالر کی معاونت فراہم کی جائے گی، اس پراجیکٹ کے تحت تباہ شدہ بنیادی ڈھانچہ کی بحالی، قلیل مدتی روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور آفات سے نمٹنے کے لیے حکومتی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ منصوبہ آبپاشی اور سیلاب سے بچاوٴ کے اہم انفراسٹرکچر، واٹر سپلائی اسکیموں، سڑکوں اور متعلقہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور بہتری میں مدد کرے گا۔
منصوبے سے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں کم از کم 20 لاکھ افراد، جن میں سے تقریباً 50 فیصد خواتین شامل ہیں سے مستفید ہوں گے۔ کمیونٹی لیول کیش فار ورک پروگرام کے تحت ایک لاکھ گھرانوں کو قلیل مدتی انکم سپورٹ فراہم کی جائے گی۔
عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق سندھ فلڈ ایمرجنسی ہاوٴسنگ ری کنسٹرکشن پراجیکٹ کے تحت 500 ملین ڈالر کی معاونت فراہم کی جائے گی، منصوبہ کے تحت موسمیاتی لحاظ سے موزوں تعمیرات میں مدد فراہم کی جائے گی۔ منصوبہ کے تحت ساڑھے تین لاکھ ہاوٴسنگ یونٹس کے لیے تعمیر نو اور بحالی گرانٹ فراہم کی جائے گی۔
اعلامیہ کے مطابق سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے تحت 292 ملین ڈالر کی معاونت فراہم کی جائے گی اور اس منصوبہ کے تحت زرعی و پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا، پانی کے مربوط وسائل کے انتظام کو بہتر بنایا جائے گا جبکہ سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو فصلوں کی پیداوار کو بحال کرانے میں معاونت فراہم کی جائے گی۔
اس منصوبے سے تین لاکھ 85 ہزار گھرانے مستفید ہوں گے سندھ سٹرینتھننگ سوشل پروٹیکشن ڈیلیوری سسٹم پراجیکٹ کے تحت 200 ملین ڈالر اور سندھ انٹیگریٹڈ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن پروجیکٹ کے تحت بھی 200 ملین ڈالرکی معاونت فراہم کی جائے گی۔ ان منصوبوں سے سماجی تحفظ کے پروگراموں کو مربوط بنانے اور بنیادی تولیدی صحت، زچگی، نوزائیدہ، بچے اور نو عمروں کی صحت اور غذائیت کی خدمات کے معیار اور استعمال دونوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
ان منصوبوں سے منصوبہ دور دراز اور نیم شہری علاقوں میں منتخب سرکاری ڈسپنسریوں کی آبادی خصوصاً خواتین، لڑکیوں اور بچوں اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ بستیوں کے لیے معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی کو بہتر بنایا جائے گا۔
اعلامیہ میں عالمی بینک نے حالیہ سیلاب کی ہنگامی صورت حال سے نکلنے اور اس طرح کی موسمیاتی صورتحال سے نمٹنے میں حکومت پاکستان اور عوام کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔