- پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی
- گرلز اسکول کی ٹینکی میں چھپکلی گرگئی، پانی پینے سے 20 بچوں کی طبیعت خراب
- چیف جسٹس نے ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہہ کر مقدمے کی درخواست نمٹادی
- بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات، 75 افراد ہلاک
- 9مئی واقعات؛ پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں پر مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات ختم
- لاپتا شہریوں کو بازیاب کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے، سندھ ہائیکورٹ
- معاشی بحالی کیلیے طویل المدتی پالیسی بنانا ناگزیر
- 2027 تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
- شہریار آفریدی کو جیل میں ڈیتھ سیل سے اے کلاس فراہم کرنے کی درخواست
- نئے انگلش کرکٹرز بھی امریکی لیگ کے نشانے پر آگئے
- شاہینز زمبابوے میں ون ڈے سیریز ہارنے پر مایوس، مستقبل کیلیے پرعزم
- خواتین قیدیوں سے بدسلوکی کے معاملے پر 2 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل
- نیشنل گیمز؛ بسمہٰ خان کا سوئمنگ پول پر راج، 8 گولڈ میڈلز جیت لیے
- بھارتی فوج تمغوں کے لالچ میں جعلی مقابلوں کی اسپیشلسٹ بن گئی
- انتخابات نظرثانی کیس: چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سماعت آج ہوگی
- طلبا میں متعدد ذہانتوں کی نگہداشت
- معذور طالبہ کے مددگار کتے کو بھی ڈپلوما ڈگری دیدی گئی
- پاکستان سمیت کئی ممالک میں تحقیق سے برین ہیمریج کا مؤثرعلاج ممکن
- سونے سے قبل فیس بک پر پوسٹ کرنے سے گریز کریں
- امریکا میں موٹرسائیکل ریلی کے دوران فائرنگ، 3افراد ہلاک
میسی کی ورلڈکپ ٹرافی تھامے ہوئے تصویر نے انسٹاگرام کا ریکارڈ توڑ دیا

میسی نے 1986 کے بعد پہلی مرتبہ ارجنٹائن کو ورلڈکپ جتوایا (فوٹو: انسٹاگرام)
دوحا: لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی کی ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے کے بعد ٹرانے تھامے ہوئے تصویر نے انسٹا گرام پر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
35 سالہ کھلاڑی نے گولڈن بال ایوارڈ جیتنے کے لیے ٹورنامنٹ میں سات گول کیے اور تین اسسٹ کیے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔
قطر میں ورلڈکپ جیتنے کے بعد میسی کی انسٹاگرام پوسٹ تاریخ میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی پوسٹ بن چکی ہے، جس نے سال 2019ء میں پوسٹ کی گئی انڈے کی تصویر کا ریکارڈ توڑ دیا۔
مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ ارجنٹینا فرانس کو شکست دے کر ورلڈ چیمپئن بن گیا
میسی نے فیفا ورلڈکپ تھامے تصویر شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا کہ’’میں نے اسے کئی بار خواب میں دیکھا، ان تمام لوگوں کا بہت بہت شکریہ جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور ان تمام لوگوں کو بھی جو ہم پر یقین رکھتے ہیں، ارجنٹائن کے لوگ جب متحد ہوتے ہیں تو ہم اسے حاصل کرنے کے قابل ہوتے ہیں‘‘۔
میسی کی انسٹاگرام پوسٹ پر صرف ایک دن میں 56.7 ملین سے زیادہ لائکس آئے اور 1.6 ملین تبصرے کیے گئے۔ یہ انسٹاگرام پر اب تک کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی پوسٹ بن چکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔