فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے متحد ہوکر کام کرنا ہوگا،ندیم

آئی این پی  جمعرات 3 اپريل 2014
پاکستان فلم انڈسٹری پر آنے والا موجودہ بحران عارضی ہے جو جلد ہی ختم ہو جائے گا،سینئر اداکار۔
فوٹو: فائل

پاکستان فلم انڈسٹری پر آنے والا موجودہ بحران عارضی ہے جو جلد ہی ختم ہو جائے گا،سینئر اداکار۔ فوٹو: فائل

لاہور: سینئیر اداکار ندیم نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی عملی طور پر ہی کام کرنے سے ممکن ہو سکے گی اور پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے سب کو متحد ہو کر کام کرنا پڑے گا ۔

پاکستان فلم انڈسٹری پر آنے والا موجودہ بحران عارضی ہے جو جلد ہی ختم ہو جائے گا لیکن اس کے لیے سب کو مل کر سنجیدگی سے کوششیں کرنا ہو نگی انھوں نے کہا کہ جب ملک میں اچھی اور معیاری فلمیں بنیں گی توپاکستانی فلم انڈسٹری پر چھائے ہوئے سیاہ بادل ختم ہو جائیں گے اور سب معاملات درست ہو جائیں گے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔