عدنان صدیقی نے میسی کے پاکستان میں چھٹیاں گزارنے کا ’بندوبست‘ کردیا

ویب ڈیسک  منگل 20 دسمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

جہلم: شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار عدنان صدیقی نے کامیڈین مومن ثاقب اور اعجاز اسلم کے ہمراہ ارجنٹینا کی ٹیم کو فیفا کپ جیتنے پر منفرد انداز میں مبارک باد پیش کی ہے۔

انسٹاگرام پر ’او بھائی مجھے مارو، مجھے مارو‘ جیسے جملوں سے مقبول ہونے والے مومن ثاقب، اداکار عدنان صدیقی اور اداکار اعجاز اسلم کی مزاح سے بھرپور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

عدنان صدیقی نے میسی کو بہترین کارکردگی پر پاکستانی سوسائٹی میں 5 ایکڑ کا فارم ہاؤس بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔


View this post on Instagram

A post shared by Momin Saqib (@mominsaqib)

اداکار کو پنجابی زبان میں ’ میسی تواڈے واسطے  جہلم سوسائٹی وچ 5 ایکڑ دا پلاٹ ‘ کہتے سنا جاسکتا ہے۔

جس کے بعد مومن ثاقب اپنے پیغام میں کہتے ہیں کہ میسی تم نے اپنی چھٹیاں پاکستان میں اسی فارم ہاؤس میں گزارنی ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں ایک شخص کو ’ ارجنٹینا دا پاوا میسی لاوا‘ کا نعرہ لگاتے بھی سنا جا سکتا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔