بالی وڈ ڈائریکٹر نے فلم ’کشمیر فائلز‘ کو کچرا قرار دے دیا

ویب ڈیسک  منگل 20 دسمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 ممبئی: بھارتی اسکرین رائٹر اور ڈائریکٹر سعید اختر مرزا نے مودی سرکار کی پسندیدہ فلم ’کشمیر فائلز‘ کو کچرا قرار دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کشمیری پنڈٹ کا ایشو حقیقت ہے لیکن اس نے جتنا ہندوؤں کو متاثر کیا ہے اسی طرح مسلمانوں کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ انسانیت کی طرف جائیں اور کسی ایک سائیڈ کو سپورٹ نہیں کریں۔

’کشمیر فائلز‘ کو گزشتہ دنوں انڈیا میں منعقدہ انٹرنیشل فلم فیسٹیول میں بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، فیسٹیول کی جیوری نے فلم کو ’بیہودہ‘ اور ’پروپیگنڈا‘ قرار دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو تاریخ کو درست طریقے سے سمجھنا چاہئے اور پروپیگنڈا آئیڈیاز کی حمایت نہیں کرنی چاہئے۔

اختر مرزا کا کہنا تھا کہ حب الوطنی کی اصطلاح کو  آج کل ایک پیسے کمانے کی مشین کی طرح استعمال کیا جاتا ہے اور یہ صرف پاکستانی یا بھارتی نہیں بلکہ ایک عالمی مسئلہ ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔