روسی خاتون نے بہترین ساتھی کی تلاش کیلئے بل بورڈز پر اشتہار دیدیا

ویب ڈیسک  منگل 20 دسمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

روسی خاتون نے بہترین پارٹنر کی تلاش کیلئے درجنوں بل بورڈز پر اشتہار لگوا دئیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے روس پر پابندیاں عائد ہے جس کے باعث روس بھر میں دیگر ایپس کے ساتھ ساتھ ڈیٹنگ ایپس ناقابل استعمال ہیں اسی لیے روسی کروڑ پتی خاتون ماریہ مولونوا نے زندگی بھر ساتھ نبھانے والے ساتھی کی تلاش کیلئے بل بورڈز پر اشتہار لگوا دئیے۔

24 سالہ ماریہ کے اشتہار کو دیکھ کر یوکرینی کروڑپتی 26 سالہ کاروباری شخصیت سیرہی خارخوشاہ نے ماریہ کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور اشتہار کے جواب میں کہا کہ ’ملینئرز پیچھے دیکھو میں یہیں ہوں‘۔

26 سالہ نوجوان نے کہا کہ ’میں جنگ کی حمایت کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا اور نا ہی ولادی میر پیوتن مجھے اچھا لگتا ہے لیکن مجھے روسی خواتین اچھی لگتی ہیں، میرے قریبی دوست سارے روسی ہیں‘۔

یوکرینی بزنس مین نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے ماریہ کا اشتہار دیکھا جو مجھے ماریہ اچھی لگی، اسی لیے میں نے جواب میں میں بھی بل بورڈز پر اشتہار دیا کہ ’میں یہاں ہوں‘۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔