- کراچی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، مدرسے کا طالبعلم جاں بحق
- ایک اور بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے اپنی جان لے لی
- ریاستی علامات پر حملہ کرنے والے مذاکرات کے حقدار نہیں، وزیراعظم
- جسٹس (ر) ثاقب نثار کے بیٹے نے مبینہ آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیٹی کا قیام چیلنج کردیا
- میڈیکل رپورٹ پر پریس کانفرنس؛ عمران خان کا وزیر صحت کو10 ارب ہرجانے کا نوٹس
- جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی؛ اسد عمر کی دہشتگردی کے مقدمے میں مستقل ضمانت منظور
- ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ الیکشن کمیشن نے دلائل دینے کیلیے پی ٹی آئی وکیل کو آخری موقع دیدیا
- سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کی بازیابی کیلیے جے آئی ٹیز بنانے کا حکم
- مبینہ روسی ’جاسوس وھیل‘ سویڈن جا پہنچی
- کراچی؛ بیوی کو سر پر اینٹ مار کر قتل کرنے والا شوہر گرفتار
- قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مافیا کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع
- پاکستان سے گائے کے گوشت کی برآمدات 24.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
- فلائنگ کلبز اور چارٹر کمپنیوں کے جہازوں کو فیول کی فراہمی بند
- وزیراعظم کا آئی ایم ایف سربراہ سے رابطہ، بیل آؤٹ پیکیج کیلیے ڈیڈلاک ختم کرنے کا مطالبہ
- نواز شریف پارٹی عہدے پر بحالی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
- ترک قوم اپنے فیصلے خود کرتی ہے مغرب نہیں، صدر طیب اردوان
- ایف آئی اے نے اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مانگ لیے
- پلیئرز امیج رائٹس، فیکا نے معاوضہ مانگ لیا
- عمران ریاض لاپتا کیس؛ معاملے میں افغانستان کے نمبرز استعمال ہونے کا انکشاف
- ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت، آئی سی سی چیف کو یقین دہانی درکار
کراچی میں جلد سستی الیکٹرک ٹیکسی سروس کا آغاز کیا جائے گا، شرجیل میمن

فوٹو ایکسپریس
کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہر قائد میں جلد سستی الیکٹرک ٹیکسی سروس کا آغاز کیا جائے گا۔
سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے تحت کراچی میں جلد الیکٹرک ٹیکسی سروس کا آغاز کیا جائے گا، جس کی تیکنیکی منظوری آج ایک اجلاس میں دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجی ٹیکسی سروس کے مقابلے میں الیکٹرک ٹیکسی سروس سستی، محفوظ اور آرام دہ ہوگی۔ الیکٹرک ٹیکسی سروس کا کرایہ 2 سو سے 5 سو تک کا ہوگا اور یہ دو فیز میں لارہے ہیں۔ جس میں پنک سروس اور دوسری بلیو سروس شامل ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پہلے مرحلے میں الیکٹرک ٹیکسی سروس کا آغاز پنک ٹیکسی سروس سے ہوگا جو صرف خواتین کے لئے مختص ہوں گی اور سروس کی ڈرائیورز بھی خواتین ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسی سروس میں مسافروں کی حفاظت کے لیے مانیٹرنگ سسٹم اور کیمرے لگائے جائیں گے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو بہتر کر رہے ہیں ، اورنج لائن کا آغاز کردیا ہے ، اس کو گرین لائن سے منسلک کرنے کے لیے ری ڈیزائن کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز بس سروس کی کراچی ، لاڑکانہ اور حیدرآباد میں کامیابی کے بعد رواں ماہ سکھر میں پیپلز بس سروس بھی شروع ہونے جارہی ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی بس ڈپو کے لئے 10 ایکڑ زمین الہ دین پارک میں مختص کردی گئی ہے۔بس ڈپو مسئلہ حل ہونے سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے ساتھ معاملات بھی حل ہوجائیں گے۔
صحافیوں کے سوالوں پر جوابات دیتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم پوری دنیا میں ہوتے ہیں، کسی سے موازنہ نہیں کررہا اور نہ ہی اس کا دفاع کر رہا ہوں لیکن لاہور، کوئٹہ اور پشاور کے امن و امان کو بھی دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات پہلے سے کہیں بہتر ہیں ، کراچی میں اب بوری بند لاشیں نہیں ملتیں اور نہ ہی 10 منٹ کی کال پر شہر بند ہوتا یے۔ کراچی میں اب بھتہ خوری کی شکایات بھی نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت میں آج بھی ہماری اتحادی ہے۔ سندھ حکومت کے ساتھ ایم کیو ایم قیادت کی میٹنگز میں وسیم اختر صاحب نے اس طرح کی شکایات نہیں کیںم یہ نہیں پتا کہ اس طرح کی بات لیڈر شپ کی تائید سے کی ہیں یا بلدیاتی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ساکھ کو بہتر کرنے اور کارکنوں میں کی گرما گرمی کے لئے دیا ہے، میں اُن کے بیانات کو سنجیدگی سے نہیں لیتا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کام کر رہی ہے، سندھ حکومت نے بجٹ میں سیف سٹی پروجیکٹ کے لئے 100 فیصد فنڈز مختص کر دیئے اور پروجیکٹ پر کام جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔