- سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی میں ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ، نہانے پر پابندی
- سمندر پار پاکستانیوں کیلیے ڈائمنڈ کارڈ کا اجرا، اس کے فوائد کیا ہیں؟
- اللہ تعالیٰ خیر فرمائے، نواز شریف کا بجٹ پر ردعمل
- اسحاق ڈارنے سات بار بجٹ پیش کرکے منفرد ریکارڈ قائم کردیا
- پاکستانی اداکار احسن خان کے گھر بچی کی پیدائش
- آئندہ مالی سال کا بجٹ سینیٹ میں پیش، اپوزیشن کی شدید نعرے بازی
- بجٹ میں 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز عائد کیے گئے ہیں، چیئرمین ایف بی آر
- بجٹ میں سپریم کورٹ کے لیے 3 ارب 55 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص
- 1300 سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر ٹیکس اور ڈیوٹی کی حد ختم
- بینک سے 50 ہزار روپے نکلوانے والوں پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ
- ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ؛ امریکا کا بڑا بیان سامنے آگیا
- سی ایس ایس کے امتحانی نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب صرف 1.85 فیصد رہا
- فوج اور عوام میں دراڑ ڈالنے والے بیانیے کو مسترد کرتے ہیں، پی ٹی آئی سینیٹرز
- میٹا نے واٹس ایپ چینلز فیچر متعارف کرا دیا
- امریکا کی سعودی عرب کو توانائی کے جوہری منصوبے کیلیے مدد کی پیشکش
- الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، وہاب ریاض
- بجٹ میں حکومت کا نئے اسٹارٹ اپس کیلیے نوجوانوں کو قرض دینے کا فیصلہ
- ترک صدر نے پہلی بار ایک خاتون کو مرکزی بینک کا گورنر مقرر کردیا
- کراچی، ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمت میں 10روپے کا اضافہ واپس لینے کا فیصلہ
- سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
ایم کیو ایم پاکستان، فاروق ستار اور پی ایس پی کے درمیان اتحاد کا امکان

فوٹو فائل
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی کاوشوں کے بعد ایم کیو ایم پاکستان، پاک سرزمین پارٹی اور فاروق ستار کے درمیان سیاسی اتحاد کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے سیاسی دھڑوں کو ایک کرنے کے لئے بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے کیونکہ دونوں جماعتوں کی جانب سے مشترکہ طور پر گورنر کی کاوشوں کا مثبت جواب دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے دونوں سیاسی جماعتوں کی جانب سے مستقبل میں ساتھ چلنے پر بات چیت کرنے اور ماضی کو بھولا کر ساتھ سیاست کرنے پر اتفاق طے ہوا ہے، اس کے علاوہ جلد دونوں جماعتوں کے قائد کی ملاقات کا امکان بھی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی سیاست میں جلد بڑے بریک تھرو کا امکان ہے تاہم آنے والے 8 سے 10 دنوں میں اہم ملاقاتیں ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، جس میں مستقبل میں ساتھ چلنے اور مشترکہ جدوجہد کے حوالے سے دونوں جماعتوں میں معاملات طے کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کی ایم کیو ایم کی سینئر قیادت سے مشاورت جاری ہے جبکہ دوسری جانب پی ایس پی کی اعلی قیادت بھی اپنے رہنماوں اور کارکنان کو اعتماد میں لینا شروع کردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل اتحاد ہونے کا امکان ہے، مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کارکن کی حیثیت سے ایم کیو ایم کی واپسی کا امکان ہے لیکن اس حوالے سے زرائع نے بتایا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی تمام سابقہ رہنماؤں کو واپس ایم کیو ایم میں لانے کے لئے متحرک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس پی اور ایم کیو ایم کے درمیان بیک ڈور رابطے لانڈھی کے ضمنی الیکشن کے بعد سے شروع ہوگئے تھے لیکن ایم کیو ایم کے چند سینئر رہنما اس کے حق میں نہیں تھے تاہم اس کے بعد پی آئی بی اور شاہ فیصل کالونی میں بدترین شکست کے بعد دوبارہ رابطوں کا سلسلہ شروع ہوا، امکان ہے جلد ایم کیو ایم اور پی ایس پی کی جانب سے کوئی اعلان سامنے آئے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کے ذریعے فاروق ستار سے بھی رابطہ کیا گیا ہے اور ان کو بھی ساتھ لے کر چلنے پر بات جاری ہے تاہم تینوں فریقین کی جانب سے خالد مقبول صدیقی کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے اور اس بات پر بھی اتفاق ہوا ہے پارٹی کا نام ایم کیو ایم پاکستان انتخابی نشان پتنگ ہی رہے گا۔
اس حوالےسےآنے والے دنوں میں مزید پیش رفت ہوسکتی ہے اور ایم کیو ایم مصطفی کمال،انیس قائم خانی، ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر رہنماؤں کو باقار طریقے سے واپس لایا جا سکتا ہیں۔
وسیم اختر سے جب پریس کانفرنس سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ تمام لوگ ایم کیو ایم میں کارکن کی حیثیت سے واپس آسکے ہیں جیسے ڈاکٹر صغیر، سلیم تاجک سمیت دیگر لوگ واپس آئے، کنوینر خالد مقبول صدیقی نے واضح پیغام دیا ہے کہ تمام لوگ واپس آسکتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ گورنر سندھ سے مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی ملاقات کے بعد ایم کیو ایم اور پی ایس پی میں برف پگھلی ہے، جس کے بعد بیک ڈور رابطوں کی اطلاعات ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فاروق ستار بھی انٹرا پارٹی الیکشن سے دستبراد ہونے کے اشارے دے رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔