گلوکار امیر علی بھی میوزک ڈائریکٹر بن گئے

کلچرل رپورٹر  جمعرات 3 اپريل 2014
ہدایتکار جرار رضوی کی فلم ’’ڈیل‘‘میں گلوکاری کے علاوہ موسیقی بھی ترتیب دے رہا ہوں ،امیرعلی۔
فوٹو : فائل

ہدایتکار جرار رضوی کی فلم ’’ڈیل‘‘میں گلوکاری کے علاوہ موسیقی بھی ترتیب دے رہا ہوں ،امیرعلی۔ فوٹو : فائل

لاہور: گلوکار امیر علی بھی میوزک ڈائریکٹر بن گئے ۔

تفصیلات کے مطابق فلم ’’چوڑیاں ‘‘ کے گانے ’’کراں میں نظارہ‘‘ سے ملک گیر شہرت حاصل کرنیوالے امیر علی نے امیر علی ناشاد کے نام سے میوزک ڈائریکشن میں بھی قدم رکھتے ہوئے ہدایتکار جرار رضوی کی فلم ’’ڈیل‘‘ کے گانوں کی موسیقی ترتیب دینے کے ساتھ عاصمہ لتا، راگنی ، عمران نوشاد، حمیرا چنا کے علاوہ اپنی آواز میں بھی گانے ریکارڈ کیے ہیں۔امیر علی نے بتایا کہ اپنے بھائی واجد علی ناشاد کو بہت سی فلموں میں اسسٹ کیا ، مگر مجھے شہرت گائیکی سے ملی جس پر میری مصروفیت میں اضافہ ہوگیا۔ ہدایتکار جرار رضوی نے مجھے اپنی فلم ’’ڈیل‘‘ میں پلے بیک سنگنگ کے ساتھ میوزک دینے کی ذمے داری بھی مجھ پر ڈال دی۔ انھی کے مشورے سے اپنے نام کے ساتھ ناشاد لگایا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔