لیونل میسی فٹبال ورلڈکپ کی ٹرافی کے ساتھ ہی سو گئے

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 21 دسمبر 2022
ٹرافی کے ہمراہ سونے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل۔ فوٹو : انسٹا گرام

ٹرافی کے ہمراہ سونے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل۔ فوٹو : انسٹا گرام

 بیونس آئرس: ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی فٹبال ورلڈکپ کی ٹرافی کے ساتھ ہی سو گئے۔

وطن واپسی کے بعد بھی ارجنٹائنی کپتان لیونل میسی کو اپنی ورلڈ کپ ٹرافی فتح پر یقین نہیں آرہا، انھیں اب تک سب کچھ خواب سا لگ رہا ہے، میسی ٹرافی کے ساتھ ہی سو گئے۔

اس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔


View this post on Instagram

A post shared by Leo Messi (@leomessi)

ارجنٹائنی ٹیم کا شائقین کے ساتھ ٹرافی جیتنے کا بھرپور جشن

دوسری جانب فیفا ورلڈ کپ جیتنے والی ارجنٹائن کی ٹیم کا وطن واپسی پر شایان شان استقبال کیا گیا، فاتح کھلاڑی بیونس آئرس کے معروف مقام اوببلسک پر جمع ہوئے جہاں پر شائقین کے ساتھ مل کر میگا ٹرافی جیتنے کا بھرپور جشن منایا۔

یہ بھی پڑھیں: میسی کی ورلڈکپ ٹرافی تھامے ہوئے تصویر نے انسٹاگرام کا ریکارڈ توڑ دیا

شائقین میں بہت زیادہ جوش و خروش پایا جارہا تھا جبکہ پلیئرز نے بھی ان کے نعروں کا گرمجوشی سے جواب دیا۔ قطر سے وطن واپس پہنچنے پر سب سے پہلے لیونل میسی ٹرافی ہاتھوں میں لیے جہاز سے باہر آئے، ملک کو تیسری مرتبہ چیمپئن بنوانے والے کھلاڑیوں کو ہیرو قرار دیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔