- بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات، 75 افراد ہلاک
- 9مئی واقعات؛ پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں پر مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات ختم
- لاپتا شہریوں کو بازیاب کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے، سندھ ہائیکورٹ
- معاشی بحالی کیلیے طویل المدتی پالیسی بنانا ناگزیر
- 2027 تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
- شہریار آفریدی کو جیل میں ڈیتھ سیل سے اے کلاس فراہم کرنے کی درخواست
- نئے انگلش کرکٹرز بھی امریکی لیگ کے نشانے پر آگئے
- شاہینز زمبابوے میں ون ڈے سیریز ہارنے پر مایوس، مستقبل کیلیے پرعزم
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے پی ٹی آئی خواتین سے جیلوں میں بدسلوکی کا الزام مسترد کردیا
- نیشنل گیمز؛ بسمہٰ خان کا سوئمنگ پول پر راج، 8 گولڈ میڈلز جیت لیے
- بھارتی فوج تمغوں کے لالچ میں جعلی مقابلوں کی اسپیشلسٹ بن گئی
- انتخابات نظرثانی کیس: چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سماعت آج ہوگی
- طلبا میں متعدد ذہانتوں کی نگہداشت
- معذور طالبہ کے مددگار کتے کو بھی ڈپلوما ڈگری دیدی گئی
- پاکستان سمیت کئی ممالک میں تحقیق سے برین ہیمریج کا مؤثرعلاج ممکن
- سونے سے قبل فیس بک پر پوسٹ کرنے سے گریز کریں
- امریکا میں موٹرسائیکل ریلی کے دوران فائرنگ، 3افراد ہلاک
- 119 اُڑن طشتریاں امریکا میں گرنے کا انکشاف
- عوام کو گمراہ کرنے اور ملک کو کئی سال پیچھے دھکیلنے والے بے نقاب ہوگئے، نواز شریف
- گیدڑ کو دیکھو خود پرمشکل وقت آیا تو امریکا کے پاؤں پکڑ لیے، مریم نواز
امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو

پاکستان اور امریکا مختلف شعبوں میں آگے بڑھ سکتے ہیں، بلاول بھٹو۔ فوٹو: اے پی
واشنگٹن: وزیرخارجہ پاکستان بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ امریکا مل کرکام کرنے کے خواہاں ہیں۔
واشنگٹن میں اٹلانٹک کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ پاکستان بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکا مل کرکام کرنے کے خواہاں ہیں اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مختلف معاملات پر رابطہ رہتا ہے جب کہ پاکستان اور امریکا مختلف شعبوں میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد خارجہ پالیسی کو اہمیت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن اوراستحکام کیلیے امریکاکی کوششیں قابل تحسین ہیں جب کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ معاشی مفادات جڑے ہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی بڑی تعداد میں امریکا میں کاروبار کررہی ہے، زراعت، صحت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے مواقع موجودہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سے پاکستان کومختلف بحرانوں کاسامنا ہے جب کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات کا سامنا کیا، موسمیاتی چیلنج سے نمٹنے کیلیےعالمی برادری سے مل کرکام کرینگے۔
کونسل سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان کاایک تہائی حصہ اس وقت زیرآب ہے، جون سے ستمبر تک پاکستان میں ریکارڈبارشیں ہوئیں جب کہ حالیہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، 33 ملین افرادسیلاب سے متاثر ہوئے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمیں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے مسائل کو حل کرنا ہے لہٰذا سیلاب متاثرین کی بحالی کیلیے عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے، ہم نے سیلاب سے ہونے والی تباہی سے نمٹناہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ آئندہ چیلنجز سے نمٹنے کیلیے حکمت عملی پرکام کررہے ہیں کیونکہ کورونا کے باعث معیشت کونقصان پہنچا۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ افغانستان کی صورتحال اوریوکرین جنگ نے دنیا کی معیشت کو متاثر کیا ہے تاہم دہشت گردی کے خاتمے کیلیے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے واضح کردیا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہوا جب کہ دہشت گردی کے باعث ہزاروں سیکیورٹی اہلکار اور شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔