لاہور؛ برانڈز کی سیل آفرز کے دوران وارداتوں میں ملوث خواتین کا گروہ گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 21 دسمبر 2022
فوٹو : ایکسپریس نیوز

فوٹو : ایکسپریس نیوز

 لاہور: شہر میں مختلف برانڈز کی سیل آفرز کے دوران وارداتوں میں ملوث خواتین کے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار خواتین میں ریکارڈ یافتہ ملزمہ بسمہ کاشف اور کرن اعظم شامل ہیں، گلبرگ انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کیا۔

خواتین ملزمان رش کا فائدہ اٹھا کر شاپنگ کے لیے آئی خواتین کے پرس سے نقدی اور قیمتی اشیاء نکال لیتی تھیں۔

ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔