- سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی میں ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ، نہانے پر پابندی
- سمندر پار پاکستانیوں کیلیے ڈائمنڈ کارڈ کا اجرا، اس کے فوائد کیا ہیں؟
- اللہ تعالیٰ خیر فرمائے، نواز شریف کا بجٹ پر ردعمل
- اسحاق ڈارنے سات بار بجٹ پیش کرکے منفرد ریکارڈ قائم کردیا
- پاکستانی اداکار احسن خان کے گھر بچی کی پیدائش
- آئندہ مالی سال کا بجٹ سینیٹ میں پیش، اپوزیشن کی شدید نعرے بازی
- بجٹ میں 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز عائد کیے گئے ہیں، چیئرمین ایف بی آر
- بجٹ میں سپریم کورٹ کے لیے 3 ارب 55 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص
- 1300 سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر ٹیکس اور ڈیوٹی کی حد ختم
- بینک سے 50 ہزار روپے نکلوانے والوں پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ
- ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ؛ امریکا کا بڑا بیان سامنے آگیا
- سی ایس ایس کے امتحانی نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب صرف 1.85 فیصد رہا
- فوج اور عوام میں دراڑ ڈالنے والے بیانیے کو مسترد کرتے ہیں، پی ٹی آئی سینیٹرز
- میٹا نے واٹس ایپ چینلز فیچر متعارف کرا دیا
- امریکا کی سعودی عرب کو توانائی کے جوہری منصوبے کیلیے مدد کی پیشکش
- الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، وہاب ریاض
- بجٹ میں حکومت کا نئے اسٹارٹ اپس کیلیے نوجوانوں کو قرض دینے کا فیصلہ
- ترک صدر نے پہلی بار ایک خاتون کو مرکزی بینک کا گورنر مقرر کردیا
- کراچی، ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمت میں 10روپے کا اضافہ واپس لینے کا فیصلہ
- سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
افغانستان میں طالبان نے یونیورسٹیوں میں خواتین طالبات پر پابندی لگادی

طالبات کو موزوں ماحول فراہم کرنے تک ان کی حاضری معطل رہے گی، افغان وزیر تعلیم مولوی ندا محمد ندیم
کابل: افغانستان میں طالبان نے یونیورسٹیوں میں خواتین طالبات پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مولوی ندا محمد ندیم کے مطابق سرکاری و نجی جامعات میں طالبات کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس حکم کا فوری طور پر اطلاق ہوگا۔
وزارت تعلیم نے کہا کہ کہ علما نے جامعات کے نصاب و ماحول کا جائزہ لیا ہے، جس کے نتیجے میں طالبات کو موزوں ماحول فراہم کرنے تک ان کی حاضری معطل رہے گی، جلد ہی طالبات کے لیے مناسب ماحول فراہم کردیا جائے گا اور اس حوالے سے شہری پریشان نہ ہوں۔
حکومت کے اس فیصلے پر خواتین نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ اور متعدد ممالک نے طالبان کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ امریکا نے کہا کہ اس اقدام کے منفی نتائج سامنے آئیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔