- روس کے ریڈیو اسٹیشنز ہیک، صدر پوٹن کا جعلی پیغام نشر ہوگیا
- حیدرآباد،سکھر موٹروے منصوبہ کیلئے ساڑھے 9 ارب روپے کی منظوری
- یہ زہریلی ترین مکڑی اپنے موڈ کے حساب سے زہر کی شدت تبدیل کرسکتی ہے
- بڑے شہروں میں قربانی کے جانوروں کی قیمت میں 40 فیصد تک اضافے کا امکان
- جنوبی وزیرستان دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان شہید
- میاں چنوں، ڈاکوؤں نے سوئمنگ پول پر درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
- شہریار آفریدی اور اہلیہ کی گرفتاری غیرقانونی قرار، رہائی کا حکم
- وزیراعظم کی بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت
- سفید چاول اتنے بھی نقصان دہ نہیں، 8 صحت بخش فوائد
- صاحب اختیارات وسیع پیمانے پر بدعنوانیاں کررہے ہیں، سراج الحق
- دیامیر پانی و بجلی کے شعبہ ایمرجنسی ورکس میں بڑی بے ضابطگیوں کا انکشاف
- کم سن بھائیوں کی ہلاکت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ظاہر نہ ہوسکیں، پولیس
- کراچی سے سعودی عرب آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
- لاہور، دبئی جانے والے مسافر سے 3 جعلی غیرملکی پاسپورٹ برآمد
- کراچی میں عالمی طرز کی فش مارکیٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
- بلوچستان میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق، تین زخمی
- پشاور میں 8 سالہ بچی کو بے دردری سے قتل کرنے والے بہن بھائی سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پنجاب اسمبلی میں ’جعلی بھرتیاں‘؛ پرویز الہی نے درخواست ضمانت دائر کردی
- ملکی معاشی سلامتی کیلیے حکومتی جماعتوں کی کاوشوں کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، وزیراعظم
- کراچی؛ بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہ لینے والا امیدوار میئر کیسے بنے گا
ٹام کروز پر سینما کی تاریخ کا سب سے خطرناک اسٹنٹ فلمبند

ٹام کروز نے مشن امپاسیبل سیون کےلیے دنیا کا سب سے بڑا اور مہنگا ترین اسٹنٹ ریکارڈ کرایا ہے۔ فوٹو: بشکریہ ورائٹی
ہالی ووڈ: ٹام کروز نے مشن امپاسیبل کی ساتویں فلم کے لیے ایک ایسا کرتب فلمایا ہے جسے سینما کی تاریخ کا مشکل ترین، ممکنہ طور پر جان لیوا اور مہنگا اسٹنٹ قرار دیا جارہا ہے۔
مشن امپاسیبل ڈیڈ ریکوننگ پارٹ ون کے لیے ٹام کروز کا یہ منظر ناروے میں فلمایا گیا ہے۔ اس میں خاص طور پر ڈیزائن کردہ پھسلی نما ٹریک پر ٹام کو تیزی سے موٹر سائیکل دوڑانی ہوتی ہے اور اس کے بعد نیچے سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں دونوں گرتے ہیں اور ایک مقام پر پہنچ کر ٹام کروز اپنا پیراشوٹ (کینوپی) کھولتا ہے۔
لیکن اس ایک منظر کے لیے پہلے برطانیہ میں ایک سال تک مشق کی ہے تاکہ ٹام کروز یہ منظر احسن طور پر انجام دے سکیں۔ ناروے میں ایک خاص پہاڑی پر انجینیئروں نے اوپر اور نیچے اٹھتا ہوا ریمپ بنایا جس میں غیرمعمولی اخراجات آئے ہیں۔
مسلسل ایک سال تک ٹام کروز کو ایک ایسے ہی ریمپ پر تربیت دی گئی اور اس نے ہزاروں مرتبہ موٹرسائیکل پر کرتب دکھائے۔ چونکہ اسی کرتب کا دوسرا حصہ بھی ہے جس میں انہوں طویل کھائی کی جانب نیچے گرنا تھا اور ایک مقام پر پیراشوٹ کھولنا تھا۔ اس کےلیے ٹام کروز نے کل 500 مرتبہ ہوائی جہاز سے پیرا شوٹ پہن کر چھلانگ لگائی اور اس پر غیرمعمولی مہارت حاصل کی ہے۔
لیکن ٹام کروز نے اصل فلم کے لیے بھی ایک دن میں چھ مرتبہ یہ خطرناک اسٹنٹ کیا اور خود ہدایتکار کو بھی حیران کر دیا۔ فلمی تجزیہ نگاروں نے اس کرتب کو حیران کن، مشکل ترین اور مہنگا ترین اسٹنٹ قرار دیا ہے۔ مشن امپاسیبل سیون 14 جولائی 2023 کو ریلیز ہوگی۔
واضح رہے کہ ٹام کروز کی اس وقت عمر 58 سال ہے اور وہ اب بھی اپنے خوفناک اسٹنٹس خود ہی کرتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔