- شہریار آفریدی اور اہلیہ کی گرفتاری غیرقانونی قرار، رہائی کا حکم
- وزیراعظم کی بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت
- سفید چاول اتنے بھی نقصان دہ نہیں، 8 صحت بخش فوائد
- صاحب اختیارات وسیع پیمانے پر بدعنوانیاں کررہے ہیں، سراج الحق
- دیامیر پانی و بجلی کے شعبہ ایمرجنسی ورکس میں بڑی بے ضابطگیوں کا انکشاف
- کم سن بھائیوں کی ہلاکت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ظاہر نہ ہوسکیں، پولیس
- کراچی سے سعودی عرب آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
- لاہور، دبئی جانے والے مسافر سے 3 جعلی غیرملکی پاسپورٹ برآمد
- کراچی میں عالمی طرز کی فش مارکیٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
- بلوچستان میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق، تین زخمی
- پشاور میں 8 سالہ بچی کو بے دردری سے قتل کرنے والے بہن بھائی سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پنجاب اسمبلی میں ’جعلی بھرتیاں‘؛ پرویز الہی نے درخواست ضمانت دائر کردی
- ملکی معاشی سلامتی کیلیے حکومتی جماعتوں کی کاوشوں کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، وزیراعظم
- کراچی؛ بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہ لینے والا امیدوار میئر کیسے بنے گا
- 9 مئی کے واقعات کی روک تھام کیلیے بین الاقوامی طرز کا پولیس یونٹ بنانے کا فیصلہ
- سندھ میں پولی تھین بیگ کو ری سائیکل کرکے ڈسٹ بن بنانے کا تجربہ کامیاب
- افغانستان کے اسکول میں طالبات کو زہر دیدیا گیا؛60 کی حالت غیر
- ’ٹرسٹ اینڈ سیفٹی‘ شعبے سے وابستہ دو اعلیٰ عہدیداروں نے ٹویٹر کو خیرباد کہہ دیا
- زخموں پر شفابخش روشنائی پھیرنے والا خودکارپین ایجاد
- ہرقسم کے درد،خوف اور پریشانی سے آزاد اسکاٹش خاتون
معروف گلوکارہ بلقیس خانم انتقال کرگئیں

فوٹو: ایکسپریس
کراچی: معروف گلوکارہ بلقیس خانم کراچی میں انتقال کر گئیں ان کی نماز جنازہ کل بعد از مغرب امام بارگاہ خیر العمل میں ادا کی جائے گی۔
پاکستانی فلم اور میوزک انڈسٹری کو لازوال گیت دینے والی بلقیس خانم طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں سیکڑوں گانے گئے جن میں “کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں” ,وہ تو خوشبو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گا”اور”انوکھا لاڈلا” قابل ذکر ہیں۔
بلقیس خانم کا شوبز حلقوں میں ایک بڑا نام تھا ان کی گائیکی نئے آنے والوں کے لئے مشعل راہ ہے، بلقیس خانم نے موسیقی کے ابتدائی تعلیم اپنے نانا استاد عنایت علی خان سے حاصل کی اور پھر منفرد انداز اپنا کر انڈسٹری میں اپنا مقام بنایا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نامور گلوکارہ بلقیس خانم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ گلوکاری کے فن میں بلقیس خانم نے اپنا منفرد مقام حاصل کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلقیس خانم کی وفات گلوکاری کی دنیا کا بڑا نقصان ہے، بلقیس خانم کی موسیقی میں خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
وزیراعظم نے مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔