انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 28 پیسے کا اضافہ

بزنس رپورٹر  بدھ 21 دسمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

کراچی: انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 234 روپے سے تجاوز کر گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 28 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قدر 225.12 روپے سے بڑھ کر 225.40 روپے کی سطح پر آگئی۔ جبکہ 55 پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 233.85روپے سے بڑھ کر234.40روپے پر جا پہنچی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں2روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے یوروکی قیمت فروخت 257روپے سے بڑھ کر259روپے ہوگئی جبکہ 1روپے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 295روپے سے بڑھ کر296روپے ہو گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔