- کراچی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، مدرسے کا طالبعلم جاں بحق
- ایک اور بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے اپنی جان لے لی
- ریاستی علامات پر حملہ کرنے والے مذاکرات کے حقدار نہیں، وزیراعظم
- جسٹس (ر) ثاقب نثار کے بیٹے نے مبینہ آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیٹی کا قیام چیلنج کردیا
- میڈیکل رپورٹ پر پریس کانفرنس؛ عمران خان کا وزیر صحت کو10 ارب ہرجانے کا نوٹس
- جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی؛ اسد عمر کی دہشتگردی کے مقدمے میں مستقل ضمانت منظور
- ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ الیکشن کمیشن نے دلائل دینے کیلیے پی ٹی آئی وکیل کو آخری موقع دیدیا
- سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کی بازیابی کیلیے جے آئی ٹیز بنانے کا حکم
- مبینہ روسی ’جاسوس وھیل‘ سویڈن جا پہنچی
- کراچی؛ بیوی کو سر پر اینٹ مار کر قتل کرنے والا شوہر گرفتار
- قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مافیا کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع
- پاکستان سے گائے کے گوشت کی برآمدات 24.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
- فلائنگ کلبز اور چارٹر کمپنیوں کے جہازوں کو فیول کی فراہمی بند
- وزیراعظم کا آئی ایم ایف سربراہ سے رابطہ، بیل آؤٹ پیکیج کیلیے ڈیڈلاک ختم کرنے کا مطالبہ
- نواز شریف پارٹی عہدے پر بحالی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
- ترک قوم اپنے فیصلے خود کرتی ہے مغرب نہیں، صدر طیب اردوان
- ایف آئی اے نے اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مانگ لیے
- پلیئرز امیج رائٹس، فیکا نے معاوضہ مانگ لیا
- عمران ریاض لاپتا کیس؛ معاملے میں افغانستان کے نمبرز استعمال ہونے کا انکشاف
- ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت، آئی سی سی چیف کو یقین دہانی درکار
گوگل نے یوٹیوب ویڈیو کے حصوں میں ٹیکسٹ سرچ کی آزمائش شروع کردی

یوٹیوب نے ویڈیو کلپس میں ٹیکسٹ سرچ کی سہولت کی آزمائش شروع کردی۔ فوٹو: فائل
کیلیفورنیا: گوگل نے سرچ کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ایک نئے آپشن کی آزمائش کردی ہے جس میں ویڈیو کلپس کےاندر بھی ٹیکسٹ سرچ کیا جاسکتا ہے۔ توقع ہے اس طرح صارفین مطلوبہ ویڈیوز کی بہتر سرچ کرسکیں گے اوراس پر ایس ای اوکی نئے سرے سے تدوین ہوسکےگی۔ ۔
فی الحال اسے بھارت میں آزمایا گیا ہے جو ویڈیو میں شامل کئے جانے والے یا ازخود بننے والے کیپشن کو سرچ کرسکتا ہے اس سے صارفین کسی بھی ویڈیو کا ضروری حصہ دیکھ سکیں گے اور دوسری جانب مارکیٹنگ اور اشتہارات میں بھی بہتری واقع ہوگی۔
اگرچہ گوگل نے اپنی ایپ یوٹیوب کے لیے سرچ کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش ایک عرصے سے شروع کردی ہے لیکن سب سے پہلے 2021 میں ویڈیو کو چیپٹر میں بانٹنا شروع کیا گیا تھا۔ اس کے بعد گزشتہ برس اکتوبر میں ویڈیو ٹرانسکرپٹس کی سرچ میں بہتری کی گئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس کے بعد سرچ انجن آپٹمائزیشن (ایس ای او) کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور نت نئے ٹیکسٹ سرچ ٹولز سامنے آئیں گے۔ اس طرح یوٹیوبر بھی اپنے کیپشن اور ٹیکسٹ کو بہتر بناسکیں گے۔ سب سے بڑھ کر یوٹیوب ویڈیو کو گوگل میں سرچ کے قابل بنایا جاسکے گا جس سے بہت اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔