پنجاب کی سیاسی صورت حال پر مونس الہی اور عطا تارڑ آمنے سامنے

ویب ڈیسک  بدھ 21 دسمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 لاہور:  مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ اور ن لیگی رہنما عطا تارڑ کے درمیان ٹویٹر پر دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر نے لکھا کہ ’رانا ثناء اللہ صاحب میں اب اکتاہٹ کا شکار ہو چکا ہوں اور تھک کر گھر جا رہا ہوں، لیکن جب آپ کا آنے کا پروگرام ہو تو مجھے آگاہ کردیجئے گا‘۔

مونس الہیٰ نے یہ ٹویٹ رانا ثنا اللہ کے اُس بیان کے بعد دیا جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس کو سیل کرنے کا عندیہ دیا گیا۔

دوسری جانب مونس الٰہی کے ٹویٹ پر وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اب بڑے ہو جاؤ، آپ کے والد اعتماد کا ووٹ لینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں،  کیا ان کے پاس مطلوبہ تعداد میں ممبران نہیں ہیں؟۔

عطا تارڑ نے ردعمل میں مزید لکھا کہ ’میدان سے ایسے تو نہیں بھاگتے جیسے آپ کے والد فرار ہورہے ہیں، حوصلہ کرکے میدان میں اترو اور مقابلہ کرو، بڑھکیں مار کر بھاگ جانا تو کوئی بات نہ ہوئی۔

معاونِ خصوصی نے مزید لکھا کہ ’آپ اکتاہٹ کا شکار نہ ہوں ، ہم نے آپ کے لیے بہت سارے تفریح کے موقع تیار کر کے رکھے ہیں‘۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔