- بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ کل شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان
- بچوں سے جبری مشقت لینے پر پابندی عائد، عدالت کا مقدمات درج کرنے کا حکم
- روس کے ریڈیو اسٹیشنز ہیک، صدر پوٹن کا جعلی پیغام نشر ہوگیا
- حیدرآباد،سکھر موٹروے منصوبہ کیلئے ساڑھے 9 ارب روپے کی منظوری
- یہ زہریلی ترین مکڑی اپنے موڈ کے حساب سے زہر کی شدت تبدیل کرسکتی ہے
- بڑے شہروں میں قربانی کے جانوروں کی قیمت میں 40 فیصد تک اضافے کا امکان
- جنوبی وزیرستان دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان شہید
- میاں چنوں، ڈاکوؤں نے سوئمنگ پول پر درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
- شہریار آفریدی اور اہلیہ کی گرفتاری غیرقانونی قرار، رہائی کا حکم
- وزیراعظم کی بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت
- سفید چاول اتنے بھی نقصان دہ نہیں، 8 صحت بخش فوائد
- صاحب اختیارات وسیع پیمانے پر بدعنوانیاں کررہے ہیں، سراج الحق
- دیامیر پانی و بجلی کے شعبہ ایمرجنسی ورکس میں بڑی بے ضابطگیوں کا انکشاف
- کم سن بھائیوں کی ہلاکت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ظاہر نہ ہوسکیں، پولیس
- کراچی سے سعودی عرب آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
- لاہور، دبئی جانے والے مسافر سے 3 جعلی غیرملکی پاسپورٹ برآمد
- کراچی میں عالمی طرز کی فش مارکیٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
- بلوچستان میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق، تین زخمی
- پشاور میں 8 سالہ بچی کو بے دردری سے قتل کرنے والے بہن بھائی سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پنجاب اسمبلی میں ’جعلی بھرتیاں‘؛ پرویز الہی نے درخواست ضمانت دائر کردی
زیادہ کافی پینا ہائیپرٹینشن میں مبتلا افراد کےموت کے امکانات بڑھا دیتی ہے

ڈیلاس: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ بلند فشار خون کے عارضے (ہائپر ٹینشن) میں مبتلا افراد کا زیادہ کافی پینا قلبی امراض کے سبب ہونے والی موت کے امکانات میں اضافہ کرتاہے۔
جرنل آف دی امیریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں 21 دسمبر کو شائع ہونے والی اس تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ 160/100 یا اس سے زیادہ بلڈ پریشر رکھنے والے افراد جو دو یا اس سے زیادہ کپ کافی پیتے ہیں ان کی کافی نہ پینے والوں کی نسبت قلبی مرض سے موت واقع ہونے کے دُگنے امکانات ہوتے ہیں۔
جاپان کی اوساکا یونیورسٹی اور امریکا کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان فرانسسکو سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے مصنف ڈاکٹر ماسایوکی ٹیراموٹو کا کہنا تھا کہ محققین کو یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ شدید ہائپر ٹینشن میں مبتلا افراد کی جانب سے بھاری مقدار میں کافی کی کھپت کا تعلق قلبی مرض سے ہونے والی موت کے خطرات میں اضافے سے تھا۔ لیکن جن کو ہائپر ٹینشن نہیں تھی یا درجہ اول کی ہائپر ٹینشن تھی ان کو یہ خطرات لاحق نہیں تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے برعکس سبز چائے کے پیے جانے کا تعلق کسی بھی درجے کے بلڈ پریشر میں مبتلا افراد میں قلبی مرض سے ہونے والی موت کے خطرات کے اضافے سے نہیں تھا۔
سبز چائے دل کو نقصان کیوں نہیں پہنچاتی؟ اس سوال کے جواب میں محققین کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر انسداد سوزش اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیت کے حامل پولی فینولز سبز چائے میں موجود فوائد کی وجہ ہوسکتے ہیں۔
ڈاکٹر ٹیراموٹو کا کہنا تھا کہ سبز چائے کے مفید اثرات ممکنہ طور پر جزوی طور پر اس بات کو واضح کر سکتے ہیں کہ صرف کافی کی کھپت کا تعلق ہی کیوں شدید ہائپر ٹینشن میں مبتلا افراد میں موت کے امکانات میں اضافے سے ہے جبکہ کافی اور سبز چائے دونوں میں ہی کیفین موجود ہوتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ تجزیہ مشاہدے پر مبنی ہے لہٰذا علت و معلول حتمی طور پر ثابت نہیں ہوسکتے۔ لیکن یہ تحقیق اس بات کو ثبت کرتی ہے کہ شدید ہائپر ٹینشن میں مبتلا افراد کو کافی کی بھاری کھپت سے اجتناب کرنا چاہیئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔