- مریضوں کی بینائی جانے کے بعد سندھ میں بھی ایواسٹن انجکشن پر پابندی عائد
- الیکشن سے پہلے دما دم مست قلندر ہوگا، بعض باہر تو کچھ جیل میں ہونگے، منظوروسان
- نادرا نے خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع کردیا
- پاکستان ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
- 2000 سال پرانا بچے کا جوتا بندھے ہوئے فیتوں کے ساتھ دریافت
- پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں کسی ٹیم کا اضافہ نہیں ہوگا
- کرکٹربابراعظم کو لائسنس نہ ہونے پر 2 ہزار روپے جرمانہ
- شرح مبادلہ کو ایکسچینج کمپنیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، یونس ڈھاگا
- طالبان کا داعش کی نگرانی کیلئے امریکی منصوبے کو اپنانے کا فیصلہ
- کراچی میں تیزاب گردی کا واقعہ؛ ’ذاتی دشمنی‘ پر ملزم نے خاتون کو نشانہ بنایا، پولیس
- بھارت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیے
- الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
- بھارتی انتہاپسندوں کے مظالم کا شکار ہونے والے مسلمان باپ بیٹا کراچی پہنچ گئے
- اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر حملہ کر دیا
- نیند میں کمی قلبی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے
- ڈالر کی گراوٹ کا رجحان جاری، انٹربینک میں مزید سستا ہوگیا
- نگراں وزیراعلیٰ کی یقین دہانی پر جامعہ کراچی کے اساتذہ کی ہڑتال ختم
- پی ٹی آئی کے بغیر انتخابات سے متعلق وزیراعظم کا بیان غیر جمہوری ہے، ایچ آر سی پی
- کراچی میں بنگلے کے اندر مہنگی منشیات کاشت کرنے کی انوکھی واردات
- جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات پر جسٹس طارق مسعود کی رائے سپریم جوڈیشل کو موصول
طالبعلم نے مائن کرافٹ پر پورا یونیورسٹی کیمپس بنا دیا

ساؤتھ ڈکوٹا اسکول آف مائنز اینڈ ٹیکنالوجی کے طالبعلم نے پوری جامعہ کی ایک ایک عمارت کو مائن کرافٹ میں ڈیزائن کیا ہے۔ فوٹو: بشکریہ ٹیک ریپٹر
ٹیکساس / جنوبی ڈکوٹا: امریکی جامعہ کے ایک طالبعلم نے نہایت محنت سے مائن کرافٹ پر اپنی یونیورسٹی کے کیمپس کی تمام عمارتیں اور دیگر تفصیلات کو ڈیزائن کیا ہے جو ایک محنت اور وقت طلب کام بھی ہے۔
ساؤتھ ڈکوٹا اسکول آف مائنز اینڈ ٹیکنالوجی کے طالبعلم جیکسن چینیے نے یہ کاوش کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ مائن کرافٹ ایک غیرمعملی گیم ہے جو وہ بچپن سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حوالے کے لیے گوگل ارتھ کو ریفرنس کے طور پر لیا گیا ہے۔
جیکسن نے جامعہ کی عمارتوں کے اندر کی تفصیلات بھی فراہم کی ہیں جن میں تجربہ گاہیں، دفاتر، کتابیں اور فرنیچر وغیرہ بھی شامل ہیں۔ وہ کمپیوٹر انجینیئرنگ کے طالبع ہیں اور انہوں نے حیران کن تفصیلات پر مبنی کمپیوٹر ماڈل بنایا ہے۔
ان کا خیال ہے کہ نئے طلبا و طالبات کے لیے یہ ایک بہترین مددگار ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس طرح وہ پوری جامعہ اور اس کے ایک ایک گوشے کی تفصیل معلوم کرسکتے ہیں۔ اس طرح مائن کرافٹ کیمپس سے انہیں ایک سے دوسری جگہ پہنچنے میں بہت آسانی ہوگی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ مائن کرافٹ میں بنایا گیا یہ ڈیزائن اوپن سورس کی طرح جسے طلبا و طالبات استعمال کرکے اس میں اپنی معلومات اور تفاصیل شامل کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ مائن کرافٹ ایک مشہور پلیٹ فارم ہے جس میں مختلف فنکار اور پروگرامر اپنے ڈیزائن بناتے رہتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔